خلائی شٹل انڈیور: روانگی کے لئے تیار
17 جون 2009روانگی سے قبل ایندھن بھرنے کے دوران معلوم ہوا کہ شٹل سے ہائیڈروجن گیس بہہ رہی ہے۔ اس سے قبل بھی اسی تکنیکی وجہ سے خلائی شٹل اینڈیور کی روانگی ملتوی کر دی گئی تھی۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق تیرہ جون کو روانہ ہونے والی خلائی شٹل میں پیدا ہونے والے نقص کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا تھا تاہم روانگی کے لئے کی جانے والی حتمی تیاری کے دوران ایندھن کا اخراج دیکھا گیا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے ماہرین نے خلائی شٹل انڈیور کے ٹیکنیکل معاملات پر سیر حاصل بات چیت کے بعد طے کیا تھا کہ یہ خلائی شٹل بُدھ کو ہر ممکن انداز میں مگر بحافظت خلا میں قائم بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی جانب روانہ کردی جائے گی۔ بصورت دیگر بعد کے پروگراموں میں تاخیرکا امکان ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل خلائی شٹل انڈیور کے لئے تیرہ جون کو روانگی کی تاریخ شیڈیول تھی۔ مگر چند گھنٹے قبل آخری ٹیکنکل چیک اپ کے دوران معلُوم ہو سکا کہ اُس کے ایک حصے میں سیال ہائیڈروجن گیس بہہ گئی ہے اور اِس باعث روانگی کو مؤخر کردیا گیا۔ اندازوں کے مطابق اب یہ خلائی شٹل خلائی شٹل اب جولائی ہی میں روانہ ہو سکے