1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’حیرت انگیز وحشی‘ ہیری پوٹر تخلیق کار کی نئی فلم

11 نومبر 2018

ہیری پوٹر سیریز سے مقبولیت حاصل کرنے والی خاتون ادیبہ کی تحریر پر نئی فلم چودہ نومبر کو ریلیز کیی جا رہی ہے۔ اس فلم کا نام ’فینٹاسٹک بیسٹس‘ یا ’حیرت انگیز وحشی‘ ہے۔

https://p.dw.com/p/383Wn
Film Fantastic Beasts and Where to Find Them
تصویر: picture-alliance/AP Photo/Warner Bros. Entertainment/Jaap Buitendijk

برطانوی ادیبہ جے کے رولنگ کو ہیری پوٹر جیسا تخیلاتی و طلسماتی ناول تحریر کرنے اور پھر اُن پر بنائی گئی فلموں سے حیران کن اور کسی حد تک ناقابل یقین شہرت حاصل ہو چکی ہے۔ ہیری پوٹر سیریز سے قبل جے کے رولنگ کی لکھی ہوئی دیگر کہانیوں پر فلمیں بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن وہ ہیری پوٹر سیریز کی وجہ ادھورا رہا۔

اب اُس ادھورے منصوبے پر فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی فلم سن 2016 میں ریلییز کی گئی تھی اور اُس نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلی فلم کا نام ’ حیرت انگیز وحشی، کہاں دستیاب ہیں‘ یا Fantastic Beasts and Where to Find Them تھا۔ دو برس بعد اسی سیریز کی دوسری فلم سینما گھروں پر چودہ نومبر سے ریلیز کی جا رہی ہے۔ اس نئی فلم کا نام ’ ’حیرت انگیز وحشی‘ گرنڈل والڈ کے جرائم‘ یا Fantastic Beasts: The Crimes of Grindelwald  ہے۔ جرمنی میں یہ فلم سولہ جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

اس فلم میں مرکزی کردار ایڈی ریڈمین نے ادا کیا ہے۔ وہ فلم میں جادوئی صلاحیتوں کے حامل ماہر کے کردار میں دیکھے جائیں گے۔ ریڈمین پہلی فلم میں بھی موجود تھے۔ پہلی اور دوسری فلم کے ہدایت کار برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ییٹس ہیں۔ بطور ہدایت کار ییٹس نے ہیری پوٹر سیریز کی چار فلموں کو تخلیق کیا تھا۔

Weltpremiere Phantastische Tierwesen und wo sie zu finden sind
جے کے رولنگ اور اداکار ایڈی ریڈمین نئی فلم کی ریایز سے قبتلتصویر: picture-alliance/dpa/P. Foley

ہیری پوٹر فلم سیریز کی طرح یہ سیریز بھی جادوئی مناظر اور حیران کن واقعات سے آراستہ ہے۔ اس فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے چھتیس سالہ ایڈی ریڈمین کا کہنا ہے کہ اس دوسری فلم میں بھی توانائی، جذبہ اور عزم ہر سین میں شائقین کو اپنی گرفت میں لے کر رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حیران کن ہونے کے علاوہ اس سیریز کی کہانیاں دلوں کو چھونے والی بھی ہیں۔

ناقدین کا خیال ہے کہ یہ فلم بھی سابقہ فلم کی طرح پسندیدگی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی اور ہر عمر کے شائقین میں پسند کی جائے گی۔ امید کی گئی ہے کہ یہ فلم اپنے ابتدائی ہفتے کے دوران 75 ملین امریکی ڈالر تک کمانے کی اہل ہے۔ اس سیریز کی تیسری فلم سن 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

جادوگری سکھانے کا کالج