حلال خوراک، عبادت کی سہولت اور مسلم عقیدے کے لوگوں کے لیے سازگار رہائش ’حلال سیاحت‘ کی بنیادی سہولیات کی فہرست میں شامل ہیں۔ اندازوں کے مطابق آئندہ دو سال میں ’مسلم ٹریول مارکیٹ‘ کا حجم 220 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ کیا پاکستان میں بھی ’حلال سیاحت‘ کو فروغ دیا جانا چاہیے؟