1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حج کے دوران مکہ میں وزٹ ویزا والوں کے داخلے پر پابندی ہو گی

24 مئی 2024

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ جن غیر ملکیوں کے پاس وزٹ ویزا ہے، انہیں حج سیزن کے دوران مکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سعودی وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ وزٹ ویزا کی سہولت میں حج کی اجازت شامل نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/4gDiU
کعبے کا طواف
وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود زائرین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ مدت کے دوران مکہ مکرمہ کا سفر کرنے سے گریز کریں ، ورنہ ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گاتصویر: Getty Images

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے آئندہ حج سیزن کے پیش نظر جمعرات 23 مئی سے 21 جون 2024 تک، جن افراد کے پاس بھی کسی بھی قسم کا سعودی وزٹ ویزا ہے، ان کے مکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ہے

وزارت داخلہ نے اس اعلان کے ساتھ ہی اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ وزٹ ویزوں کے تحت حج ادا کرنے کی اجازت شامل نہیں ہوتی ہے۔

حج: سخت حفاظتی انتظامات اور جدید سفری سہولتیں

اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود زائرین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ مدت کے دوران مکہ کا سفر کرنے سے گریز کریں تاکہ مملکت سعودی عرب کے اصول و ضوابط کے تحت جرمانے سے بچ سکیں۔

میدان عرفات میں بیس لاکھ سے زائد حجاج کا اجتماع

بیان میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ اقدامات حفاظتی اور تنظیمی تیاریوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد قانونی حجاج کرام کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض بغیر کسی رکاوٹ کے ادا کر سکیں۔

سعودی عرب میں تاریخ کے منفرد حج کی تیاریاں مکمل

اس سے قبل سعودی عرب کی فتویٰ کونسل نے بھی حجاج کرام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بغیر اجازت حج کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت سعودی باشندوں کو بھی چار مئی کے بعد سے مکہ میں داخل ہونے کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔

’میرا حج سب سے پہلے میرے ملک کے نام‘ : شامی پناہ گزین خاتون

چند روز قبل ہی کی بات ہے سعودی حکام نے حج کی پوری مدت کے دوران عازمین سے ہمیشہ اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی 'لازمی' ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔

منیٰ میں قریب ڈیڑھ ہزار حاجیوں کی جان گئی، نیا انکشاف

اطلاعات کے مطابق حکام نے حج سے قبل ہی حفاظتی اور تنظیمی منصوبوں سے متعلق نئی ہدایات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد مہمانوں کی سلامتی کو برقرار رکھنا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض محفوظ طریقے سے ادا کر سکیں۔

اس دوران دنیا بھر سے حجاج کرام سعودی عرب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جہاں اس وقت شدید گرمی کا موسم ہے۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

غلاف کعبہ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟