1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی ایشیاء صحافیوں کے لیے خطرناک؟

23 مارچ 2009

صحافیوں کی امریکی تنظیم ’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘ یا سی پی جے کے مطابق جنوبی ایشیاء کے صحافیوں کو سنگین حالات کا سامنا ہے۔

https://p.dw.com/p/HIBX
تصویر: AP

’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘ یا سی پی جے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی اور پر تشدّد واقعات میں اضافے کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے صحافیوں کو انتہائی خطرناک حالات کا سامنا ہے۔ یہ رپورٹ پیر کے روز فلپائن کے شہر منیلا میں ریلیز کی گئی۔

Afghanistan, Polizisten untersuchen den Wagen der getöteten Journalisten
ایک افغان پولیس اہلکار گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے۔ سن دو ہزار چھ میں افغانستان میں دو جرمن صحافیوں کو قتل کیا گیا تھاتصویر: AP

صحافیوں کی اس امریکی تنظیم کے مطابق پاکستان اور سری لنکا میں صحافیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور مزید چار ممالک افغانستان، بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی زرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والوں کو کچھ اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انیس سو ننانوے سے لے کر اب تک عراق۔ سی ایرا لیون اور صومالیہ میں ایک سو تین صحافیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں انیس سو اٹھانوے کے بعد مجموعی طور پر پانچ سو تئیس صحافی قتل کیے گئے ہیں۔

Pakistan Protestaktion pakistanische Journalisten protestieren gegen Medienzensur und Ausnahmezustand in ihrem Land
پاکستانی صحافیوں کو حکومتی کریک ڈاؤن کا بھی سامنا رہتا ہے اور وہ اس پر احتجاج بھی کرتے رہتے ہیںتصویر: AP


جنوبی ایشیاء کے حوالے سے تنظیم کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے بیشتر ممالک حالتِ جنگ میں داخل ہورہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحافیوں کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

تاہم سی پی جے کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں جاری حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان مسلّح تنازعے کی وجہ سے وہاں صحافیوں کو خاص طور پر خطرات لاحق ہیں۔

پاکستان میں صحافت کی صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو اصل خطرہ عسکری اور کلعدم مذہبی تنظیموں سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافی مسلّح فریقین کے درمیان لڑائی میں مارے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو خاص طور پر بھی نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ آزاد رپورٹنگ نہ ہوسکے۔ سی پی جے کا کہنا ہے کہ نیپال میں سیاسی گروہ صحافیوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

رپورٹ میں فلپائن میں صحافیوں کے قتل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کیا گیا ہے۔