پاکستانی فلمساز جمشيد رضا نے میڈیا کی ایک اہم شخصیت حميد ہارون پر جنسی زيادتی کا الزام لگايا۔ ڈان ميڈيا گروپ کے سی ای او حميد ہارون اپنے خلاف اس الزام کی سرے سے ترديد کرتے ہيں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے جامی کو قانونی نوٹس بھی بھجوا ديا ہے۔ چند حلقے اسے ڈان پر دباؤ ڈالنے کے ليے مبینہ طور پر ’اسٹيبلشمنٹ اور جامی کی ملی بھگت‘ قرار دے رہے ہيں تو چند دیگر حلقے جامی کی ’ہمت‘ کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔