1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمنی میں کووڈ انفیکشنس کا نیا ریکارڈ

10 مارچ 2022

جرمنی میں پہلی بار چوبیس گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ انیس کے ڈھائی لاکھ سے زائد کیسز رجسٹر ہوئے۔

https://p.dw.com/p/48HR1
Deutschland | Coronavirus | Straßenszene in Köln
تصویر: Ying Tang/NurPhoto/picture alliance

 

جرمنی میں پہلی بار ایک دن کے اندر اندر کووڈ انیس کا شکار ہونے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس طرح کورونا وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے اب تک یورپی  ملک جرمنی میں اس انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پہلی بار ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔  

جرمنی میں قانوناﹰ اب دوا فروش بھی کورونا ویکسین لگا سکتے ہیں

 جرمن دارالحکومت برلن میں قائم متعدی امراض کے تحقیقی ادارے رابرٹ کاخ انسٹیٹیوٹ (RKI)  نے جمعرات کو جو تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں اُن سے پتہ چلا ہے کہ جرمنی میں پہلی بار کورونا انفیکشن سے اتنی بڑی تعداد میں جرمن باشندے متاثر ہوئے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ باسٹھ ہزار سات سو باون افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔ اس تصدیق شدہ تعداد کی بنا پر کہا جا رہا ہے کہ یہ تعداد ایک ہفتہ پہلے ریکارڈ کی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ رابرٹ کاخ انسٹیٹیوٹ کے اندازوں سے انکشاف ہوا کہ جرمنی میں گزشتہ ہفتے کووڈ انیس کے نئے مریضوں کی تعداد دو لاکھ دس ہزار،چھ سو تہتر ریکارڈ کی گئی تھی۔

کورونا کے باعث جرمن معیشت کو ساڑھے تین سو بلین یورو کا خسارہ

Stiko empfiehlt Booster-Impfung fuer alle ab 18 Jahren
جرمنی کا محکمہ صحت جرمن باشندوں کو فوراً سے بیشتر کورونا ویکسین لگوانی کی تاکید کر رہا ہےتصویر: Frank Hoermann/SVEN SIMON/picture alliance

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران کووڈ انیس کیسز کی تعداد میں مزید اضافے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں کیونکہ جرمنی میں پچھلے دنوں بہت سے کورونا ٹیسٹ سینٹرز میں ٹیسٹ کی سہولیات بہت محدود تھیں۔

برلن کے معروف رابرٹ کاخ انسٹیٹیوٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں بدھ کے روز کووڈ انیس کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 259 تک پہنچ گئی یعنی اس موذی وائرس کے محض ایک روز کے اندر 259 ہلاک ہوئے۔ متعدی بیماریوں پر تحقیق کے ادارے (RKI) نے گزشتہ سات دنوں کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ کے مطابق فی ایک لاکھ آبادی میں کورونا کے نئے کیسز کی ہفتہ وار  تعداد واضح اضافے کے ساتھ 1,388.5  ہو گئی ہے۔ اس میں محض بُدھ کو 1,319 کیسز کا اضافہ ہوا۔ وبائی مرض کووڈ انیس کے پھیلاؤ کے آغاز سے اب تک جرمنی میں ساڑھے سولہ ملین افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چُکے ہیں جبکہ اس ملک میں کورونا موذی وبا اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار تیئیس متاثرہ افراد کی جان لے چُکی ہے۔

جرمن ہسپتالوں کے آئی سی یو میں داخل زیادہ تر مریض، بغیر ویکسینیشن کے

ک م/ ع ب) ڈی پی اے، روئٹرز(