جرمنی: کولون شہر کی سیر کیجیے!
اگر آپ سیاحت کے شوقین ہیں تو آپ کو کولون شہر بھی آنا چاہیے۔ یہ صوبائی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا شہر ہے۔ آئیے اس ثقافتی شہر کی تصویری سیر کرتے ہیں!
کارنیوال
کارنیوال کولون کا پانچواں سیزن ہے۔ اس حوالے سے پہلی تقریب کا آغاز ہر سال 11 نومبر کو ہوتا ہے۔ اس کی خاص بات اسٹریٹ کارنیول ہے، جس کا آغاز فروری میں ’وائبر فاسٹ ناخٹ‘ (خواتین کا کارنیوال) سے ہوتا ہے۔ پانچ دن تک لوگ جوش و خروش سے جشن مناتے ہیں اور عوامی زندگی تقریباً ٹھپ ہو جاتی ہے۔
کولون کیتھیڈرل
یہ متاثر کن تاریخی گرجا گھر مرکزی ٹرین اسٹیشن پر پہنچنے والے ہر شخص کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس کی اونچائی 157 میٹر (515 فٹ) ہے اور اسے گزشتہ 600 برسوں میں مختلف ادوار میں تعمیر کیا گیا ہے۔ بہت سے مقامی لوگ اسے گوتھک طرز تعمیر کا شاہکار سمجھتے ہیں جبکہ یہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے۔
امیر اور خوبصورت گرجا گھر
قرون وسطی میں کولون جرمنی کا سب سے بڑا اور امیر ترین شہر تھا جبکہ سب سے زیادہ چرچ بھی اسی شہر میں تھے۔ اس دور کے بارہ چرچ اب بھی محفوظ ہیں اور ان میں سے سب سے عجیب و غریب سینٹ ارزولا کا بازیلیکا چرچ ہے۔ اس کے ’’گولڈن چیمبر‘‘ کی دیوار کا ایک حصہ انسانی ہڈیوں سے بنا ہے۔
شہر کی 200 سالہ تاریخ
اس شہر کی بنیاد 50 عیسوی میں رومیوں نے رکھی تھی۔ تب اسے کولونیا اگریپینا کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ آج تک کھدائی کے دوران رومن دور کی باقیات ملتی رہتی ہیں۔ فی الحال شہر کے مرکز وہ تاریخی راستہ تیار کیا جا رہا ہے، جو سیاحوں کو شہر کی رومن اور یہودی تاریخ سے روشناس کروائے گا۔
کولون شہر کا قدیم مرکز
کیتھیڈرل کے ساتھ ہی دریائے رائن ہے اور اس کے کنارے پر تنگ اور رنگ برنگے گھر ایک قطار میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ یہ شہر کا قدیم حصہ ہے، جس میں متعدد شراب خانے اور ریستوران ہیں۔ یہ حصہ سیاحوں میں خاصہ مقبول ہے۔ شہر کے اس حصے کی ابتدا بھی رومیوں سے ہوئی، جنہوں نے یہاں ایک بندرگاہ کی بنیاد رکھی۔
دریائے رائن کے کنارے
دریائے رائن کے بغیر کولون کیا ہوتا؟ اس کا تصور کرنا بھی ناممکن ہے کیونکہ یہ دریا ہی اس شہر کی لائف لائن ہے۔ یہ تقریباً 300 میٹر (984 فٹ) چوڑا ہے اور اس گنجان آباد شہر کے دس لاکھ سے زائد رہائیشیوں کے لیے تازگی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ کولون کے لوگ اس کے کنارے کھیلتے ہیں، آرام کرتے ہیں یا پھر ڈرنکس کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
کولون کا مجسمہ پارک
کولون رومن تاریخ اور قرون وسطی سے لے کر کلاسیکی اور جدید آرٹ تک اپنے بہت سے عجائب گھروں کے لیے مشہور ہے۔ شہر کے شمال میں رائن کے کنارے پر مجسمہ پارک دیکھنے کے قابل ہے۔ اس میں بہت سے مشہور مجسمہ سازوں کے شاہکار رکھے گئے ہیں اور داخلہ مفت ہے۔
زندگی سے بھرپور ایریا ’رنگے‘
کولون کا رنگ روڈ قدیم شہر کی دیوار کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ شمال میں ’ابیرٹ پلاٹس‘ سے لے کر جنوب میں ’کلوڈویش پلاٹس‘ کے درمیان کئی تفریحی زون ہیں، جن میں کلب، ریستوراں، بار اور کیفے ہیں۔
بئیر، بئیر اور مزید بئیر
کولون میں 40 سے زیادہ بریوریز ہیں۔ کیتھیڈرل کے قریب واقع ’فریو‘ نہ صرف جرمنی قدیم ترین برویوری ہے بلکہ میونخ کے بعد یہاں جرمنی کا دوسرا سب سے بڑا شرب خانہ بھی ہے۔