1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
اقتصادیاتجرمنی

جرمنی میں پیٹرول کی قیمت کتنی ہو چکی ہے؟

26 مارچ 2022

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں بہت بڑھ چکی ہیں۔ جرمنی کی وفاقی حکومت عوام پر بوجھ کم کرنے کی کوششوں میں ہے۔

https://p.dw.com/p/494il
Symbolfoto Benzinpreis | Tankstelle München
تصویر: Frank Hoermann/SVEN SIMON/picture alliance

جرمنی میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھچکی ہیں۔ گزشتہ برس اپریل میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.43 یورو تھی، جو رواں برس جنوری میں 1.57 یورو تک پہنچ چکی تھی۔

لیکن یوکرین پر روسی حملے اور اس کے نتیجے میں مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں کے سبب پیٹرول کی قیمت 2.20  یورو سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی گزشتہ برس اپریل میں 1.29 یورو تھی، اس سال جنوری میں 1.50 یورو تھی جو مارچ میں بڑھ کر 2.30 یورو سے تجاوز کر چکی تھی۔

(پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے دیکھا جائے تو جرمنی میں پیٹرول تقریبا 430 روپے اور ڈیزل 450 روپے فی لیٹر بنتا ہے۔)

اب جرمنی کی وفاقی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں میں کمی لا کر ان کی قیمتیں کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں پیٹرول و ڈیزل کی نئی ممکنہ قیمت کتنی کم ہو سکتی ہے۔

کتنا ٹیکس کم کیا جا رہا ہے؟

جرمن حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو یورو سے کم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رواں ہفتے ٹیکس میں کمی سے متعلق جو منصوبہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق ڈیزل پر 14 سینٹ اور پیٹرول پر 30 سینٹ ٹیکس کم کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر پیٹرول 35 سینٹ اور ڈیزل 17 سینٹ تک فی لیٹر کم کرنے کا امکان ہے۔

جرمنی میں ٹیکس کا نظام نسبتاﹰ پیچیدہ ہے، تاہم وفاقی اور علاقائی ٹیکسوں اور فیول ڈیویلپمنٹ ٹیکس کو پیش نظر رکھ کر دیکھا جائے تو ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت دو یورو سے کچھ زائد اور سپر ای ٹین پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.73 یورو ہو سکتی ہے۔

جرمن موٹر ایسوسی ایشن اے ڈی اے سی کا تاہم کہنا ہے کہ یہ رقم بھی عام صارفین کے لیے زیادہ ہے اور حکومت اب بھی فیول پر عائد متعدد طرح کے ٹیکس وصول کر رہی ہے جن میں کمی لا کر صارفین کو مزید سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔

پاکستان: پیٹرول پمپ پر کام کرتی خواتین

ش ح/ع آ (ڈی پی اے، پی این پی)