1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: سڑک کنارے پیشاب کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس منسوخ

22 نومبر 2019

جرمنی میں ہر ڈرائیور اس بات سے واقف ہوتا ہے کہ شاہراہ کا سائیڈ ٹریک صرف گاڑی خراب ہونے یا ہنگامی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ایک ڈرائیور نے پیشاب کے لیے وقفہ کیا جس پر اسے انتہائی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑا۔

https://p.dw.com/p/3TYbY
Wildpinkler in Hamburg
تصویر: picture-alliance/doa/A. Heimken

جرمنی میں ایک ڈرائیور نے اپنے تئیں ایک چھوٹی غلطی کی لیکن اسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوا یوں کہ ڈرائیور نے موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے پیشاب کرنے کے لیے گاڑی سائیڈ ٹریک پر روکی لیکن اس دوران اسے پولیس نے بھی دیکھ لیا۔

نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ جرمن صوبے میکلنبرگ فورپومرن کی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق پولیس جب بریمن شہر سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ ڈرائیور تک پہنچی تو اہلکاروں نے محسوس کیا کہ ڈرائیور بظاہر شراب کے نشے میں بھی تھا۔

جرمنی: آٹھ سالہ بچہ کار موٹر وے پر لے آیا

الکوحل کی فوری جانچ کے لیے استعمال ہونے والے آلے کی مدد سے پولیس نے اسے ٹیسٹ کیا تو ڈرائیور کے خون میں شراب کی سطح 1.8 فی ملی لیٹرتھی۔ پولیس مزید پڑتال کے لیے اسے قریبی ہسپتال لے گئی جہاں خون کے نمونوں کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ خون میں الکوحل کی سطح مقررہ حد سے کہیں زیادہ تھی۔

پولیس نے اس جرمن ڈرائیور کو موٹر وے کے سائیڈ ٹریک پر گاڑی روکنے اور شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کی سزا یہ دی کہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس ہی منسوخ کر دیا گیا۔

ہائی وے ریسکیو کے لیے رکاوٹ بننے والے سو ڈرائیوروں کو جرمانہ

پولیس ترجمان نے ڈرائیونگ لائسنس واپس لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سائیڈ ٹریک پر گاڑی صرف خراب ہونے کی صورت ہی میں روکی جا سکتی ہے۔

ش ح / ع ا (ڈی پی اے)