1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: حجاب سے متعلق بحث پُر تشدد لڑائی کا سبب بن گئی

18 جنوری 2020

جرمنی کی ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہیڈ اسکارف سے متعلق ہونے والا ایک مباحثہ پر تشدد لڑائی میں بدل گیا۔ منتظمین کو اس لڑائی پر قابو پانے کے لیے پولیس کو طلب کرنا پڑا۔

https://p.dw.com/p/3WPNm
Schülerin mit Kopftuch - Türksiche Schülerin
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Thissen

جرمن شہر فرینکفرٹ میں واقع گوئتھے یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل میں سر ڈھانپنے یا ہیڈ اسکارف کے حوالے سے بحث کا آغاز تو بظاہر پرسکون انداز میں ہوا مگر کچھ وقت کے بعد تند و تیز جملوں کے تبادلے نے صورتحال کو پر تشدد لڑائی میں بدل دیا۔ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو بلانا پڑا۔

'فرانکفرٹر الگیمائنے سائٹنگ‘ نامی جرمن اخبار کے مطابق یہ واقعہ جمعرات 16 جنوری کو پیش آیا جب گوئتھے یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل میں 'حجاب: لباس، مذہبی علامت یا سیاسی آلہ‘ کے عنوان سے ایک بحث منعقد کرائی گئی۔ اخبار کے مطابق پولیس کی آمد کے بعد ہی صورتحال قابو میں آئی۔ پولیس کی ایک ترجمان نے ایک جرمن اخبار 'بِلڈ‘ کو بتایا کہ حکام نے متعدد افراد کے خلاف دوسروں پر تشدد کے الزام کے تحت کارروائی شروع کی ہے۔

Symbolbild Polizei Deutschland
پولیس کی ایک ترجمان نے ایک جرمن اخبار 'بِلڈ‘ کو بتایا کہ حکام نے متعدد افراد کے خلاف دوسروں پر تشدد کے الزام کے تحت کارروائی شروع کی ہے۔تصویر: picture alliance/rtn - radio tele nord

''اشٹڈیز گیگن ریشٹ ہیٹزے‘‘ یا دائیں بازو کی تحریک کے خلاف طلبہ نامی گروپ کے طلبہ بھی وہاں جمع ہو گئے۔ ان طلبہ نے وہاں پر بینر لہرائے جس کے بعد وہاں بحث و تکرار شروع ہو گئی اور پھر اس گروپ کے طلبہ سے ہال سے چلے جانے کو کہا گیا مگر صورتحال کشیدہ ہو گئی اور باقاعدہ لڑائی کا سبب بن گئی۔

اس مباحثے کے لیے 'ٹیر دے فیمز‘ یا خواتین کی سرزمین نامی گروپ سے تعلق رکھنے والی نائلہ شیخی بھی اس مباحثے میں مدعو تھیں۔ فرینکفرٹر الگمائینے کے مطابق شیخی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اس نکتہ نظر کے اظہار سے نہیں روکا جا سکتا ہے کہ نقاب 'خواتین کی غلامی‘ ہے۔ ان کا استدلال ہے کہ وہ پوری زندگی اس پر بات کر سکتی ہیں۔

اشٹڈیز گیگن ریشٹ ہیٹزے کے طلبہ تاہم اس خیال سے متفق نہیں اور ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو جانتے بوجھتے ہی امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انڈونیشیا میں حجاب کا مقامی کاروبار

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ع ب (خبر رساں ادارے)