1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن دارالحکومت میں پراپرٹی کی قیمتوں میں بےپناہ اضافہ

12 اپریل 2018

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق  وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سمیت تین دیگر شہر دنیا کے ان ممالک میں شامل ہو گئے ہیں جہاں پراپرٹی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

https://p.dw.com/p/2vwoR
Sehenswürdigkeiten in Deutschland
تصویر: Fotolia/anyaivanova

پراپرٹی کے حوالے سے مشاورتی کمپنی، نائٹ فرینک، نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سن 2017ء میں برلن میں دنیا کے دیگر بڑے ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ریئل اسٹیٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے ’ گلوبل ریزیڈینشل سٹی انڈیکس‘ کے مطابق جرمن دارالحکومت میں کسی مکان یا اپارٹمنٹ کی اوسطاﹰ قیمت میں 20.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد برلن کا نام ان شہروں میں سرفہرست جہاں قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا  ہے۔ صرف دو فیصد کمی سے اس انڈیکس میں دوسرے نمبر پر ترک شہر ازمیر ہے۔

پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ، ’کشتیاں سستا مسکن بن گئیں‘

نازی رہنما گوئبلز کی رہائش گاہ کا ’کوئی خریدار نہیں‘

تین مزید جرمن شہر جو اس فہرست میں شامل ہیں ان میں 14.1 فیصد اضافے کے بعد ہیمبرگ ساتویں، 13.8 فیصد اضافے کے ساتھ میونخ آٹھویں جبکہ 13.4 فیصد اضافے کے بعد فرینکفرٹ دسویں نمبر پر ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق برلن میں پراپرٹی میں اس اضافے کی وجہ آبادی میں مسلسل اضافے،متوازن معیشت، بے روزگاری میں ریکارڈ کمی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی قرار دی گئی ہے۔

ع ف ، ع ق / ڈی پی اے

جدید لفٹس