1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن باشندوں کے جرمنی کے علاوہ پسندیدہ ممالک کونسے ہیں؟

9 مئی 2019

یورپی یونین میں رہنے والے جرمن شہریوں کے پسندیدہ ممالک میں آسٹریا پہلے، برطانیہ دوسرے، اسپین تیسرے، فرانس چوتھے اور ہالینڈ پانچویں نمبر پر آتا ہے۔

https://p.dw.com/p/3IEzh
Großbritannien Wembley Stadium | Traditional German Sausage
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Gentsch

سن دو ہزار اٹھارہ کے اعداد و شمار کے مطابق نو لاکھ جرمن شہری ایسے ہیں، جو یورپی یونین کے رکن ممالک میں رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ ستاسی ہزار جرمن شہریوں نے مشترکہ زبان کی وجہ سے آسٹریا میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریا برِاعظم یورپ کے وسط میں واقع خشکی میں گھرا ہوا ایک ملک ہے۔ اس کے شمال میں جرمنی اور چیک ری پبلک، مشرق میں سلوواکیا اور ہنگری، جنوب میں سلووینیا اور اٹلی جبکہ مغرب میں سوئٹزرلینڈ واقع ہیں۔

بریگزٹ کے خطرے کے باوجود جرمن شہریوں کے لیے برطانیہ دوسرا سب سے زیادہ پسندیدہ ملک ہے۔ تقریبا ایک لاکھ چھپن ہزار جرمن باشندے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ سن دو ہزار سترہ سے سن دو ہزار اٹھارہ کے درمیان اس تعداد میں مزید  آٹھ ہزار جرمن شہریوں کا اضافہ ہوا ہے۔

اسپین اب بھی مقبول مگر زیادہ نہیں

رہائشتا کے حساب سے اگر پسندیدگی کی بات کی جائے تو اسپین کا نمبر تیسرا ہے۔ ایک لاکھ انلیس ہزار جرمن شہری اسپین میں رہتے ہیں۔ گزشتہ برس ماضی کی نسبت دو ہزار کم جرمن شہری اس ملک میں جا کر آباد ہوئے لیکن اس کے باوجود بھی جرمنوں میں یہ ایک ملک مقبول ہے۔ اسی طرح کی اضافی تبدیلی کا رجحان اسپین کے پڑوسی ملک فرانس کے لیے بھی دیکھا گیا ہے۔ مقبولیت  کے لحاظ سے یورپی یونین کے ممالک میں فرانس کا نمبر چوتھا ہے۔ گزشتہ برس سات ہزار جرمن شہریوں نے فرانس کا رخ کیا۔

اس فہرست میں ہالینڈ کا نمبر پانچواں ہے اور وہاں پچھہتر ہزار جرمن باشندے قیام پذیر ہیں۔ یورپ کے مشرقی ممالک کی اگر بات کی جائے تو وہاں جرمن شہریوں کے آباد ہونے کا رجحان خاصہ کم ہے۔ اس حوالے سے یورپی یونین میں شامل لٹويا کو آخری نمبر پر رکھا گیا ہے۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں قریب چار سو جرمن شہری اس ملک میں آباد ہوئے۔

یورپی یونین میں آزادانہ نقل و حمل

یورپی قوانین کے مطابق یورپین بلاک میں آزادانہ نقل و حمل کی اجازت ہے۔ یہ اجازت نہ صرف مستقل طور پر رہنے کے لیے بلکہ اپنی مرضی کی ملازمت اختیار کرنے کے لیے بھی ہے۔ یورپین بلاک کے اندر شہری اپنا شہر اور ملازمت بدلتے رہتے ہیں۔ رومانیہ کے رہائشی اس سہولت سے خاصے مستفید دکھائی دیتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 19 ملین آبادی والے اس ملک کے چونتیس لاکھ شہری یورپی یونین کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر ہو چکے ہیں۔

رافعہ اعوان (جان شیلٹن)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید