1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن اور امریکی ایک دوسرے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

27 نومبر 2018

جرمنی اور امریکا کے شہری اپنے ممالک کے باہمی روابط کے حوالے سے انتہائی مختلف خیالات رکھتے ہیں۔ جرمنوں کے خیال میں برلن اور واشنگٹن کے تعلقات عدم اتفاق کا شکار ہیں جبکہ امریکی اس بارے میں قدرے مثبت ہیں۔

https://p.dw.com/p/390Yh
تصویر: DW/S. Elkin

پیو ریسرچ سنٹر کے ایک تازہ جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنے ممالک کے باہمی  تعلقات کے حوالے سے جرمن اور امریکی ایک دوسرے سے بہت ہی مختلف خیالات رکھتے ہیں۔ زیادہ تر جرمن کہتے ہیں امریکا کے ساتھ تعلقات اپنی نچلی ترین سطح پر ہیں جبکہ امریکی اس بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔

اس سروے میں شامل امریکیوں میں سے پچیس فیصد کے خیال میں دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہیں جبکہ جرمنی میں یہ تعداد تہتر فیصد ہے۔

یہ شرح منفی رجحان میں تیزی سے اضافے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ مثال کے طور پر 2017ء میں چھپن فیصد جرمن شہری امریکا کے ساتھ روابط کو کمزور قرار دیتے تھے۔ جہاں تک دیگر ممالک سے تعلقات کا تعلق ہے تو جرمن اس معاملے میں کافی محتاط ہیں۔

 ہر دس میں سے سات امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں جبکہ صرف اکتالیس فیصد جرمنی امریکیوں کے ساتھ قریبی اشتراک کے خواہاں ہیں۔

جرمنی کے حوالے سے امریکیوں کی مثبت سوچ ہونے کے باوجود بہت کم ہی ایسے ہیں، جو خارجہ امور میں جرمنی کو امریکا کا ایک اہم ساتھی سمجھتے ہیں۔ امریکیوں کی نظر میں خارجہ پالیسی میں برطانیہ سینتیس فیصد کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ جرمنی نو فیصد کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ جرمنوں کے خیال میں خارجہ امور میں ان کا سب سے قریبی ساتھی فرانس ہے۔

یہ سروے پیو ریسرچ سینٹر نے جرمن کؤربر فاؤنڈیشن کی مدد سے تیار کیا ہے۔