1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کولمبیا میں جرمن اسلحہ ساز کمپنی کے ’خونی ہتھیار‘

22 جون 2020

اسلحہ تیار کرنے والی جرمن کمپنی زیگ زاؤر شہر ایکرن فورڈے میں اپنی فیکٹری بند کرنے جا رہی ہے۔ قبل ازیں اس فیکٹری کے مالک کے کاروباری اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے تھے۔

https://p.dw.com/p/3eA2u
Faustfeuerwaffe
تصویر: picture-alliance/dpa/D. Young

جرمنی کے خصوصی اسٹیٹس کے حامل صوبے شلیزوگ ہولشٹائن کے شہر ایکرن فورڈے میں قائم جرمنی کی مشہور اسلحہ ساز کمپنی زیگ زاؤر نے فیکٹری عارضی طور پر بند کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل اس صوبے کے دارالحکومت کیل کے پبلک پراسیکیوٹر نے اس فیکٹری کے مالک کے کاروباری اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔ اس اقدام کا پس منظر اس کمپنی کا کولمبیا کے ساتھ اسلحہ کا ایک غیر قانونی سودا تھا۔ اسلحہ تیار کرنے والی جرمن کمپنی زیگ زاؤر کے مینیجنگ ڈائریکٹر 'ٹم کسٹانے‘  نے میڈیا کو اس بارے میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ منگل کے روز کیل پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے 7.4 ملین سے زیادہ جائیداد ضبط کرنے اور ان کے یورو کاروباری اکاؤنٹس منجمد کرنے کے علاوہ  ان کی فیکٹری کی  مشینوں کو بھی منجمد کر دیا تھا اور ساتھ ہی تمام تیار شدہ ہتھیاروں کو ناقابل فروخت بنانے کے لیے اس پر مہریں ثبت کر دیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر 'ٹم کسٹانے‘  کے بقول،"ہم اب کوئی آرڈر نہیں لے سکتے ہیں۔"

Deutschland SIG Sauer Werk in Eckernförde
شہر ایکرن فورڈے میں قائم جرمنی کی مشہور اسلحہ ساز کمپنی زیگ زاؤر۔تصویر: Getty Images/M. MacMatzen

اصل وجوہات

شہر کیل کے سرکاری وکیل کے دفتر  کی طرف سے اس اسلحہ ساز کمپنی کے اثاثے ضبط کرنے کا فیصلہ رواں سال کے آخر تک اس فیکٹری کی پیداوار بند کرنے کے منصوبے کے تناظر میں احتیاطی طور پر یا حفظ ما تقدم کے طور پر کیا گیا ہے۔ 2019 ء میں زیگ زاؤر کے تین مینیجرز کو کیل کی ضلعی عدالت نے کولمبیا کو غیر قانونی پیرول پر اسلحہ فراہم کرنے کے جرم میں سزا سنائی تھی۔ کیل پراسیکیوٹر کے مطابق یہ فیصلہ قانونی پابندی کے تحت کیا گیا تھا۔
فیڈرل کورٹ آف جسٹس میں ابھی یہ کیس نظرثانی کے لیے زیر التوا ہے۔
ملین یورو، جو علاقائی عدالت کے رائے میں کولمبیا کو غیر قانونی اسلحہ ڈیل سے حاصل ہوئی تھی  اس میں سے 7.4 ملین یورو منافع کا اندازہ صرف ایکرن فورڈے  کی فیکٹری کو ہوا تھا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر 'ٹم کسٹانے‘ کا کہنا ہے کہ 2019 ء میں کئی ملین یورو کی ضبطی کا فیصلہ قانونی طور پر بہت مستحکم اور حتمی نہیں تھا اور وہ اس بارے میں اپنے طور پر چھان بین کروا رہے ہیں۔

Handfeuerwaffen vom deutschen Waffenhersteller SIG Sauer
اسلحہ ساز کمپنی زیگ زاؤر کی پستولیں خاص طور پر جرمن پولیس اور فوجی استعمال کرتے ہیں۔ تصویر: picture-alliance/dpa/D. Young

متعدد شیئر ہولڈرز

 زیگ زاؤر کی دو شاخیں یا اس کی سسٹر کمپنیاں بیرون ملک قائم ہیں۔ ایک امریکی ریاست نیو ہیمپشائیر میں اور دوسری سوئٹزرلینڈ کے شہر نوئے ہاؤزن میں ۔ زیگ زاؤر جرمنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر 'ٹم کسٹانے‘ کے بقول امریکی زیگ زاؤر کی امریکی برانچ میں ہر سال میں ایک ملین ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کی تصدیق کی کہ زیگ زاؤر جرمنی جو کہ شہر ایکرن فورڈے  میں قائم ہے ، اس کی پیداوار رواں سال کے آخر تک ختم کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا،''ہم جرمنی میں زیگ زاؤر پستولیں تیار نہیں کریں گے۔‘‘

ک م / ا ا / (اے ایف پی، ڈی پی اے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں