1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تین بچیوں کی ہلاکت ’بھوک بہت سفاک ہوتی ہے‘

27 جولائی 2018

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دو سے آٹھ سال کی درمیانی عمر کی تین بہنیوں کے انتقال سے فاقہ کشی پر ایک بحث چھڑ گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق یہ بچیاں فاقہ کشی اور غذائی قلت سے پیدا ہونے والے طبی مسائل کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔

https://p.dw.com/p/32BuI
تصویر: picture-alliance/Photocuisine

نئی دہلی پولیس نے تینوں بہنوں کی ہلاک ہو جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے لاشوں کا دو مرتبہ طبی معائنہ کیا اور جس سے یہ ثابت ہوا کہ دو دن قبل ان تینوں بہنوں کے ہلاک ہونے کی وجہ خوراک کی کمی اور فاقہ تھی۔ رپورٹ کے مطابق ان کے معدے میں خوراک کا کوئی نشان نہیں ملا، ’’ممکنہ طور پر ان بچیوں نے سات آٹھ دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا۔‘‘

نئی دہلی کے نائب وزیر اعلٰی منیش سیسودیا نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ’’ یہ ایک ایسا واقعہ ہے، جس سے ہمارے سر شرم جھک گئے ہیں۔‘‘

بچیوں کے والد رکشہ چلاتے تھے تاہم کچھ دن قبل ان کا رکشہ چوری ہو گیا تھا، جس کے بعد وہ بے روز گار ہو گئے تھے۔ منیش سیسودیا نے بتایا کہ ان بچیوں کے والد کام کی تلاش میں نکلے ہوئے تھے اور وہ گھر واپس نہیں لوٹے۔ ان کی غیر موجودگی میں ہی یہ واقعہ رونما ہوا، ’’بچیوں کی والدہ  ذہنی مسائل کا شکار ہے‘‘۔

Bildergalerie Indien Nahrung
تصویر: DW/P. Mani Tewari

دو، چار اور آٹھ سال کی ان بہنوں کی لاشیں ان کی والدہ منگل کے روز مشرقی نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں لائیں تھیں۔ پولیس افسر پنکج کمار سنگھ نے بتایا کہ ان کے جسموں پر تشدد کا کوئی نشان موجود نہیں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے اس خاندان کو مکان سے زبردستی نکال دیا گیا تھا ، جس کے بعد یہ افراد شہر کی منڈاوالا نامی علاقے میں قائم ایک کچی بستی میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

بچوں میں غذائی قلت کی شرح بھارت میں بہت زیادہ ہے۔ یہاں پر پانچ سال سے کم عمر38.4 فی صد بچوں کی مناسب نشو نما نہیں ہو پاتی۔