1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تمل ناڈو میں تین مختلف حادثات میں متعدد ہلاک

20 فروری 2020

بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ مسافر بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان ٹکر کے سبب پیش آیا۔

https://p.dw.com/p/3Y37x
تصویر: Getty Images/AFP/STR

تمل ناڈو میں پولیس حکام کے مطابق جمعرات بیس فروری کی صبح یہ حادثہ اویناشی قصبے کے پاس پیش آیا اور متاثر ہونے والی مسافر بس کا تعلق پڑوسی ریاست کیرالا سے ہے۔ حکام کے مطابق اس بس میں 48 مسافر سوار تھے اور حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت بیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متعدد زخمیوں کو آس پاس کے ہسپتالوں میں داخل کیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین مسافر بھی ہیں جبکہ بیشتر متاثرین کا تعلق ریاست کیرالا سے ہے۔ 

Indien - Busunglück in Nurpur
تصویر: Getty Images/AFP

اس بس نے رات میں جنوبی شہر بنگلور سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور یہ کیرالا کے ایروناکلم کی طرف جا رہی تھی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کنٹینر ٹرک مخالف سمت سے آرہا تھا  اور ٹکر سے بس کا ایک حصہ پوری طرح سے تباہ ہو گيا۔

ایک سینیئر پولیس اہلکار سوا وکرم نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، ’’یہ بہت زور دار ٹکّر تھی۔ کنٹینر لاری کنٹرول سے باہر تھی، ہمیں نہیں معلوم کی ڈرائیوکو نیند آ گئی یا پھر ٹائر پھٹا۔ لاری غلط راستے پر آئی اور سامنے سے آرہی بس نے زبردست ٹکر مار دی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ حادثہ پیش آيا تو بیشتر مسافر سو رہے تھے اور اب متاثرین کی شناخت کی جا رہی ہے۔

 ریاست تمل ناڈو میں ہی ایک اور حادثے میں دو بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک لگژری نجی بس اور اومنی بس کے درمیان ٹکر کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ بس کنیا کماری سے ریاست راجستھان کی طرف جار رہی تھی۔

Indien Verkehrsunfälle
تصویر: Getty Images/AFP/N. Nanu

ادھر چینئی میں آج ہی کے روز جنوبی ہند کے فلم ساز اور معروف اداکار کمل ہاسن کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کرین کے گرنے سے فلم کے تین اسسٹینٹ ڈائریکٹر ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینئی کی ایک معروف فلم سٹی میں کمل ہاسن کی فلم ’انڈین 2 ‘ کی شوٹنگ کے دوران یا واقعہ پیش آيا۔ اس واقعے میں دیگر نو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

ایک پولیس افسر نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تینوں متاثرہ افراد کرین کے ایک باکس میں تھے،’’بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ افراد شوٹنگ کے لیے لائٹ درست کر رہے تھے اور تبھی کرین کریش کر گئی۔‘‘

جب یہ واقعہ پیش آيا تو اداکار کمل ہاسن اس مقام کے بجائے فلم سٹی میں ہی دوسرے سیٹ پر موجود تھے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا،’’یہ دل دہلا دینے والا حادثہ ہے۔ میں نے اپنے تین ساتھی کھو دیے۔ میری تکلیف سے زیادہ ان کے اہل خانہ کا دکھ ہے۔ میں انہیں تعزیت پیش کرتا ہوں۔‘‘  

 

مشرقی بھارت میں ٹرین حادثہ، امدادی کام جاری

ز ص  / ع  ا ( خبر رساں ادارے)