1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
فطرت اور ماحولشمالی امریکہ

تاریخی عمارات کو ماحولیاتی نقصانات سے بچانے کے لیے بیکٹیریا

14 جون 2021

پرانے ادوار میں چونے کے پتھر کو دنیا کی تاریخی عمارتوں میں تعمیر کے بنیادی مواد کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ مصر کے اہرام سے لے کر یورپ میں نوترے ڈیم ہو یا پھر یونان میں پارتھیون، سبھی میں چونے کا استعمال کیا گیا۔

https://p.dw.com/p/3usMr
Global Ideas | Verwitterung des Kalksteins in Denkmäler
تصویر: Anne-Sophie Wittwer/imageBROKER/picture alliance

یہ ایک طے شدہ تاریخی امر ہے کہ تاریخی عمارتیں وقت کے مشکل اور آسان دونوں دور دیکھتی ہیں۔ ان کو حقیقی ماحولیاتی تبدیلیوں اور فضائی آلودگی سے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ایک تازہ ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ صنعتی انقلاب کے بعد سے ایسی عمارات کی شکستہ حالی تیزی سے شدید ہوئی ہے۔ اب سائنسدانوں نے ان عمارات کو ماحولیاتی اثرات سے بچانے کے لیے بیکٹیریا استعمال کرنے کی ایک تکنیک ڈھونڈ نکالی ہے۔

ممُبئی کے تاریخی مکانات اپنے سابقہ مکینوں کو یاد کرتے ہیں

تاریخی عمارتیں انسانی ترقی کے باعث نقصانات کا شکار

تاریخی عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والا کیلشیم کاربونیٹ یا چونے کا پتھر ہوا میں آلودگی اور نمی سے پیدا ہونے والے تیزابی مادے سے ٹوٹنا شروع کر دیتا ہے۔ ہوا میں کارخانوں اور قدرتی ایندھن کو جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کی صورت میں فضا میں اٹھنے والے ضرر رساں مادے فضائی نمی سے اکثر نائٹرس آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

Maya-Stätte Copan Honduras
ہونڈوراس میں مایا تہذیب کے کھنڈرات، سیاہی مائل ہو کر بھرتے جا رہے ہیںتصویر: picture alliance / Christian Kober/Robert Harding

یہ دونوں کیمیائی مادے چونے پر بتدریج سیاہ تہہ جمانے لگتے ہیں اور اسی سیاہی سے پتھروں میں چونا بُھرنا شروع کر دیتا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیاں قدیمی تاریخی عمارتوں کے لیے موافق نہیں ہیں۔ بلند ہوتا ہوا درجہ حرارت اور نمکیات بھی ان عمارتوں کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر چونا تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے۔

بیکٹیریا کے ذریعے تحفظ

ایک سائنسی عمل کا نام 'بیکٹیریل کاربونیٹو جینیسس‘ ہے اور اس نے سائنسدانوں کو یہ راہ دکھائی ہے کہ تاریخی عمارات میں استعمال کیے گئے چونے کے پتھر کا تحفظ ممکن ہے۔ یہ طریقہ پرانی تاریخی عمارتوں پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات زائل کرنے میں انسانی کوششوں میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

دنیا الٹی پلٹی

بیکٹیریل کلچرز کی لیبارٹری تکنیک کے دوران تین مختلف اقسام کے بیکٹیریا جنم لیتے ہیں۔ لیبارٹری میں پیدا ہونے والی ان خاص بیکٹیریا کو قدیمی عمارتوں میں استعمال شدہ چونے میں انجیکشن کے ذریعے داخل کر دیا جاتا ہے۔ ان کے ساتھ بیکٹیریا کو توانا بنانے کے لیے ایک محلول بھی ڈالا جاتا ہے۔

 Myxococcus xanthus
چونا یا کیلسیئم کاربونیٹ پیدا کرنے والا بیکٹیریاتصویر: Michiel Vos/Wikipedia/CC-by-2.5

اس سائنسی عمل سے بُھرتے ہوئے چونے میں بیکٹیریا کیلشیم کاربونیٹ پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں اور یوں اصلی چونے سے عمارتوں کے تحفظ کی ایک راہ اپنا لی گئی ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق جھیلوں، اندرون زمین اور سمندروں میں بھی چونے کی کیمیائی ہیئت اسی نوعیت کی ہوتی ہے۔

طاقت ور طوفان سے تاج محل کے دروازوں کے دو مینار الٹ گئے

بیکٹیریا سے چونا حاصل کرنے کی تکنیک

بیکٹیریل کلچر سے چونا حاصل کرنے کی تکنیک فرانس کی وزارتِ ثقافت کی کوششوں سے آگے بڑھی ہے، اس تکنیک پر کام سن 1990 میں شروع کیا گیا تھا اور اب اس کو فرانس، پرتگال اور اسپین میں یادگاری اور تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تجربات لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس میں واقع قدیمی مایا تہذیب کے مرکز میں کئی کھنڈرات پر کیے گئے تھے۔

اسپین کے علاقے گریناڈا (غرناطہ) کی یونیورسٹی کے  معدنیات اور پیٹرولوجی کے پروفیسر کارلوس روڈریگیز ناوارو اس اہم سائنسی تحقیقی ٹیم کے سربراہ ہیں۔

Griechenland Parthenon in Athen
پروفیسر ناوارو کو یقین ہے کہ بیکٹیریا تکنیک کو مستقبل میں مزید مقبولیت حاصل ہو گی اور تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانا ممکن ہو گاتصویر: picture-alliance/dpa/P. Zimmermann

ان کی ٹیم کی کوششوں سے قدرتی انداز میں چونے کو تیار کر کے قدیمی عمارتوں کے تحفظ کی تکنیک کو عام کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پرانے زمانے میں چونے کا استعمال خاصا زہریلا بھی ہوتا تھا لیکن پروفیسر ناوارو کا طریقہ بہت کم زہریلا ہے۔

تاریخی اور قدیم عمارات میں ماحول دوست ترامیم کیسے کی جائیں

پروفیسر ناوارو کو یقین ہے کہ اس تکنیک کو مستقبل میں مزید مقبولیت حاصل ہو گی اور کئی دوسرے ممالک بھی اس ماحول دوست طریقے کا استعمال کر کے اپنے ہاں تاریخی ورثے کو محفوظ کر سکیں گے۔

تھوماس ویبر (ع ح / م م)