1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تاریخ کا پہلا ایس ایم ایس، برائے فروخت

21 دسمبر 2021

ووڈا فون نے موبائل فون پر بھیجا گیا تاریخ کا اولین ٹیکسٹ میسج نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹیلی کام کمپنی کے مطابق اس سے ہونے والی آمدنی اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی کو جائے گی۔

https://p.dw.com/p/44eJ7
Erste SMS wird versteigert
تصویر: Vodafone/dpa/picture alliance

تاریخ کا اولین ایس ایم ایس آج منگل 21 دسمبر کو نیلام کیا جا رہا ہے۔ برطانوی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون کے مطابق یہ اس ٹیکسٹ میسج کو این ایف ٹی یا 'نان فنجیبل ٹوکن‘ کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔ قانونی وجوہات کی بنا پر نیلامی میں کامیاب ہونے والے کو 'حقیقی اثاثے‘ بھی فراہم کیے جائیں گے جن میں اس ایس ایم ایس کی ایک فریم کی ہوئی ڈیجیٹل تصویر بھی شامل ہو گی۔

اس ایس ایم ایس کو خریدنے والا اس کی ادائیگی کرپٹو کرنسی ایتھر یا ایتھیریم میں کرے گا، جو بِٹ کوائن کے بعد دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔

پیرس میں اس ایس ایم ایس کی نیلامی کرنے نیلام گھر 'آگوٹیس‘ کا کہنا ہے کہ وہ توقع کر رہی ہے کہ یہ ایک لاکھ یورو سے دو لاکھ یورو کے درمیان فروخت ہو جائے گا۔

ووڈا فون کی طرف سے تین دسمبر 1992ء کو بھیجا گیا اولین ایس ایم ایس 15 کریکٹرز پر مبنی ہے اور یہ تھا 'میری کرسمس‘ یعنی کرسمس مبارک باد۔

بٹ کوائن، کرپٹو کرنسی اور لاکھوں کروڑوں کی باتيں

کمپیوٹر پروگرامر نیل پاپورتھ نے یہ میسج اپنے ایک ساتھی رچرڈ جاروِس کو بھیجا تھا جنہوں نے اسے کمپنی کی طرف سے منعقد کردہ کرسمس پارٹی کے دوران وصول کیا۔

این ایف ٹی سے حاصل شدہ رقم، مہاجرین کی بہبود کے لیے

ووڈا فون نے کہا ہے کہ اولین ایس ایم ایس کے نان فنجیبل ٹوکن کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی اقوام متحدہ کی مہاجرین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی ایجنسی (یو این ایچ سی آر) کو عطیہ کر دی جائے گی۔

یو این ایچ سی آر کے پرائیویٹ سیکٹر پارٹنر شپ سروس کے سربراہ کرسٹیان شاکے کے مطابق، ''ٹیکنالوجی کے پاس ہمیشہ یہ طاقت رہی ہے کہ وہ اختراع لا سکے اور دنیا کو بدل سکے۔‘‘

میمز، کروڑ پتی بھی بنا سکتی ہیں اور جیل بھی پہنچا سکتی ہیں

ا ب ا/ع ب(اے ایف پی، ڈی پی اے)