1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیلجین گراں پری میں جرمن ڈرائیوار کی کامیابی

عاطف بلوچ28 اگست 2016

نیکو روز بیرگ نے بیلجین گراں پری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اتوار کے دن ہوئی اس ریس میں ریڈ بل کے ڈرائیوار ڈینئل ریکارڈو کو دوسری پوزیشن ملی جبکہ مرسیڈیز ٹیم کے برطانوی ڈرائیوار لوئیس ہملٹن تیسرے نمبر پر رہے۔

https://p.dw.com/p/1JrLM
نیکو روزبیرگتصویر: Reuters/Y. Herman

بیلجیم میں منعقد ہوئی یہ ریس افراتفری کے واقعات سے عبارت رہی۔ ریس کے دوران شدید بارش، خطرناک اوورٹیکنگ اور موٹر کاروں کے آپس میں ٹکرانے کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔

مرسیڈیز گاڑی پر سوار روزبرگ البتہ عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے حریف ڈرائیواروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جرمن ڈرائیور نے آج ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا تھا۔

اتوار کے روز اس دوڑ میں کامیابی کے ساتھ رواں سیزن میں نیکو روز برگ نے اپنی ہی ٹیم کے برطانوی ڈرائیور لوئیس ہیملٹن کی برتری کو کچھ کم کر دیا ہے۔ امسالہ چیمپئن شپ میں کے لیے دوسرے نمبر پر براجمان نیکو روز برگ کے مجموعی پوائنٹس 223 ہو گئے ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہیملٹن کے پوائنٹس 232 ہیں۔

بیلجین گراں پری میں دوسرے نمبر پر آنے والے ریکارڈو کے مجموعی پوائنٹس 151 ہیں، یوں وہ تیسرے نمبر سنبھالے ہوئے ہیں۔ وہ ابھی تک اس سیزن میں کسی بھی ریس میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

بیلجین گراں پری میں کامیابی کے ساتھ ہی روزبرگ اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر بیس ریسیں جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ریس کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار ریس تھی اور اس کامیابی پر انہیں بہت خوشی ہے۔

رواں سیزن کے دوران مجموعی طور پر تیرہ ریسیں منعقد کی گئی ہیں ، جن میں ہیملٹن اور روزبرگ مجموعی طور پر چھ چھ ریسوں میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

ایک ریس میں ریڈ بل کے ڈچ ڈرائیور ماکس فرسٹاپن نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہسپانوی گراں پری میں اٹھارہ سالہ ماکس فرسٹاپن نے کامیابی حاصل کی تھی۔ تب وہ فارمولا ون کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر ڈرائیوار کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Belgien Formel 1 in Spa-Francorchamps
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Suki
Formel 1 Rennstrecke Spa
تصویر: picture-alliance/LAT Photographic/S. Tee
Belgien Formel 1 in Spar - Training Lewis Hamilton
تصویر: Reuters/M. Kooren
Formel 1 Lewis Hamilton Nico Rosberg
تصویر: picture-alliance/dpa/Srdjan Suki
Formel 1 Belgien Spa-Francorchamps Sebastian Vettel
تصویر: picture-alliance/AP Photo/L. Bruno

فارمولا ون موٹر ریسنگ کی اس سال کی عالمی چیمپئن شپ کی اگلی ریس اطالوی گراں پری چار ستمبر کو اٹلی میں منعقد کی جائے گی۔ اطالوی گراں پری میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں نیکو روزبرگ لوئس ہیملٹن سے آگے نکل سکتے ہیں۔

اس سیزن کی دس ریسیں ابھی باقی ہیں اور چیمپئن شپ کے تاج کے لیے دونوں ڈرائیوروں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

گراں پری ریس کو جیتنے والے ڈرائیور کو پچیس پوائنٹس ملتے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو اٹھارہ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیور کو پندرہ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید