حاجی وسیم اختر کو بیلجیم کا عبدالستار ایدھی کہا جاتا ہے۔ بیلجیم کے پاکستانی نژاد شہری گزشتہ نصف صدی سے فلاحی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے برسلز میں پاکستان اسلامک کلچرل سینٹر کی بنیاد رکھی، جو گزشتہ چوالیس سال سے رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔ حاجی وسیم اختر کی زیر نگرانی نہ صرف بیلجیم بلکہ پاکستان میں بھی صحت اور دوسرے شعبوں میں فلاحی کام جاری ہیں۔