لبنان کا دارالحکومت بیروت دو بڑے دھماکوں سے لرز گیا ہے۔ لبنانی ریڈ کراس کے مطابق کم از کم 100 افراد ہلاک اور 3000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے ایک گودام میں ہوئے تھے جہاں کئی برسوں سے کھاد میں استعمال ہونے والی امونیم نائٹریٹ جمع کی جا رہی تھی۔