1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی خلائی مشن چاند پر

14 نومبر 2008

بھارت کا پہلا خلائی مشن ’چندریان ون‘ چاند پر پہنچ گیا ہے۔ بغیر انسان کے اس مشن چندریان ون سے خلائی گاڑی چاند کی سطح پر اتر گئی ہےاوراس نے وہاں سے تصاویر کی ترسیل شروع کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/Fv6F
بھارت کی جانب سے چندریان ون بائیس اکتوبر کو چاند کے لئے روانہ کیا گیا تھا۔تصویر: picture-alliance/dpa

بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق خلائی گاڑی، چاند کی سطح سے تقریبا سو کلا میٹر کی دوری پر چندریان ون سے کامیابی کے ساتھ علیحدہ ہو گئی اور عالمی وقت کے مطابق تین بج کر ایک منٹ پر چاند کی جنوبی پول پر ہنگامی لینڈنگ کے ذریعے اتر گئی۔

بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے ''ISRO'' کے ڈائریکٹرایس کے شیوکمار کے مطابق چاند گاڑی کو چاند کی سطح پر اتارنے کا عمل درست رہا۔

اس چاند گاڑی کو ’’ادِتیا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ بھارتی سائنسدانون کے مطابق ادِتیا کی جانب سے چندریان ون کی طرف تصاویر روانہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ یہ سیارچہ چاند کی سطح سے کیمیکل اور معدنیات کے بارے میں معلومات بھی جمع کرے گا۔

بھارت کی جانب سے چندریان ون بائیس اکتوبر کو چاند کے لئے روانہ کیا گیا تھا۔ اب تک چاند پر امریکہ، سابق سویت یونین،چین اور سترہ ممالک پر مشتمل یورپی خلائی ایجنسی اپنے کامیاب خلائی مشن روانہ کر چکی ہے۔