1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کشمیر میں جمہوریت کا نام و نشان تک نہیں، کشمیری رہنما

صلاح الدین زین سری نگر
18 جولائی 2020

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی سیاسی جماعت عوامی نیشنل کانفرنس کے سرکردہ رہنما مظفر شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کا خاتمہ کر کے اب تک کا سب سے بڑا سیاسی بلنڈر کیا ہے۔ مظفر شاہ کی ڈی ڈبلیو کے نمائندے صلاح الدین زین سے کشمیر کی صورت حال پر بات چیت۔

https://p.dw.com/p/3fX2z

مظفر شاہ ڈی ڈبلیو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ کہ اس وقت خطہ کشمیر میں جمہوریت کا نام و نشان تک نہیں اور کشمیریوں میں زبردست مایوسی و بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے میں بھارتی عدالتوں نے بھی کشمیریوں کو مایوس کیا ہے۔ مظفر شاہ ریاست کے سابق وزیر اعلی غلام محد شاہ کے صاحبزادے اور شیخ عبداللہ کے نواسے ہیں۔
گزشتہ برس جب بھارتی حکومت نے کشمیر سے متعلق متنازعہ اقدام کیا تو تمام رہنماؤں کے ساتھ انہیں بھی نظر بند کر دیا گیا تھا۔ آٹھ ماہ کی نظر بندی کی بعد شاہ رہا ہوئے ہیں۔