کورونا وائرس کی وباء اپنے ساتھ تنہائی بھی لے کر آئی ہے۔ دنیا بھر میں جہاں کووڈ انیس سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوتا رہا، وہیں اس کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن نے لوگوں کو ذہنی طور پر پریشان کر دیا۔ تنہائی، تنگ دستی اور بے بسی نے لوگوں سے جینے کی امنگ چھین لی۔