1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت ایک جاپانی سیاح جنسی حملے کا نشانہ

2 جون 2018

بھارت میں ایک جاپانی خاتون سیاح  کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2ypiK
تصویر: picture alliance/dpa/O. Anand

بھارت ریاست ہما چل پردیش کی پولیس افسر شالینی اگنی ہوتری نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں جنسی حملے کا نشانہ بننے والی جاپانی سیاح کا ٹیکسی ڈرائیور ملوث ہے۔ ان کے بقول تیس سالہ جاپانی سیاح نے گھومنے پھرنے کی خاطر ٹیکسی کرائے پر لی تھی۔ ڈرائیور پورے دن اس خاتون سیاح کو مشہور علاقے دکھاتا رہا اور شام میں ایک سنسان علاقے میں لے جا کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ واقعہ منالی کے قریب پیش آیا۔

شالینی اگنی ہوتری نے مزید بتایا، ’’ طبی معائنے سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ہم نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جاپانی خاتون نے بھی مجسٹریٹ کے سامنے ڈرائیور کو شناخت کر لیا ہے‘‘۔

Indien Protest gegen Vergewaltigung
تصویر: AFP/Getty Images/S. Hussain

 ہما چل پردیش کے پہاڑی علاقے سیاحوں میں مشہور ہیں۔ پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ جنسی زیادتی کا یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے اگلے ہی روز ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت میں دسمبر 2012ء میں ایک طالبہ کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد ایسے واقعات پرعوامی سطح پر شدید رد عمل سامنے آنا شروع ہوا تھا۔ تاہم بعد ازاں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی بھی کی گئی لیکن اس کے باوجود آئے دن بھارت سے جنسی زیادتی کی خبریں سامنے آتی ہیں۔