بھارتی شہر جے پور میں اچچھو پور کے نام سے مشہور پلاؤ گزشتہ چھ عشروں سے ایک فٹ پاتھ کے کنارے فروخت کیا جاتا ہے۔ مصالحوں کے کم استعمال کے باوجود اِس پلاؤ کا ذائقہ لاجواب ہے۔ اچچھو پور پلاؤ جو ایک بار کھاتا ہے، اسے پلاؤ کا ذائقہ بار بار اپنی جانب کھینچ لاتا ہے۔ جے پور سے جسوندر سنگھ کی رپورٹ