1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’بھارت اسرائیل پروازیں اب سعودی فضائی حدود سے گزریں گی‘

6 مارچ 2018

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کے لیے بھارتی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2tnWI
Russland Mohammed bin Salman
تصویر: picture-alliance/dpa/AP Photo/Pool/P. Golovkin

بھارت کی قومی ایئر لائن نے سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزر کر بھارت سے اسرائیل تک مسافر پروازیں شروع کرنے کی درخواست رواں برس جنوری کے ماہ میں دی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے مطابق سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عرب ممالک کے شہری اب ترک ڈرامے نہیں دیکھ پائیں گے

انہوں نے اس سعودی فیصلے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی طرف ایک اشارہ قرار دیا ہے۔ ایئر انڈیا کے مطابق تاہم اب تک انہیں سعودی حکام کی جانب سے باضابطہ جواب نہیں دیا گیا۔

بہت سے مسلم ممالک کی طرح سعودی عرب نے بھی اب تک نہ تو اسرائیل کو ایک باقاعدہ ریاست تسلیم کیا ہے اور نہ ہی وہاں جانے والی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

تاہم امریکا کے اتحادی یہ دونوں ممالک مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے ایرانی اثر و رسوخ سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی کوشش میں گزشتہ کچھ عرصے سے بظاہر ایک دوسرے کے قریب آتے دکھائی دے رہے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں اسرائیلی مسافر ہوائی جہاز بھی بھارت جاتے ہوئے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے۔ اسرائیل کی قومی ایئر لائن نے پہلے ہی ہفتے میں چار مرتبہ بھارتی شہر ممبئی کے لیے اپنی پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔

لیکن ان پروازوں کو سعودی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ ہونے کے باعث یہ پروازیں سات گھنٹے میں اپنا سفر مکمل کرتی ہیں۔ سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کے بعد بھارت اور اسرائیل کے مابین سفر کا دورانیہ اور کرایہ بھی کم ہو جائے گا۔

ش ح/ ا ا، اے ایف پی، روئٹرز

’تمہارے ہتھیاروں کے ضرورت نہیں ہے، کہیں اور سے خرید لیں گے‘