جرمن دارالحکومت برلن میں 50 سے زائد مختلف مقامات پر کرسمس مارکیٹس لگائی جاتی ہیں۔ ان مارکیٹوں میں آپ نہ صرف روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ بچوں اور پورے خاندان کے لیے رنگا رنگ مصروفیات بھی موجود ہوتی ہیں۔ ’جندارمن‘ کرسمس مارکیٹ انہی میں سے ایک ہے۔