جرمن دارالحکومت برلن کے مرکزی حصے میں ایک کرسمس مارکیٹ کو ٹرک کے ذریعے حملے کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے نے ایک تو جرمنی بھر میں خوف و ہراس کی سی کیفیت پیدا کر دی، مگر ساتھ ہی اس واقعے کی وجہ سے جرمنی میں بسنے والے پاکستانی بھی کسی حد تک خدشات کا شکار ہوئے۔ اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کے شعبہٴ اردو سے منسلک ایڈیٹر عاطف توقیر کی اے ٹی وی سے بات چیت۔