1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

بدنام چینی جرائم پیشہ شخص پر امریکی پابندیاں عائد

10 دسمبر 2020

امریکا نے ایک ایسے چینی باشندے پر پابندیاں عائد کی ہیں جو ايک بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ ہے۔ امریکا کا الزام ہے کہ اس شخص کو ریاستی ڈھانچے کا تعاون و حمایت حاصل ہے۔

https://p.dw.com/p/3mWtv
China Macao Kuok- koi 1999
تصویر میں وان کواک کوئی المعروف بروکن ٹوتھ دکھائی دے رہا ہےتصویر: AFP/dpa/picture-alliance

جس جرائم پیشہ شخص پر امریکا نے پابندیوں کا نفاذ کیا ہے، اس کا نام وان کواک کوئی ہے۔ اس کی عرفیت 'بروکن ٹوتھ‘ یا ٹوٹے ہوئے دانت والا ہے۔ وان کواک ایک انتہائی طاقت ور منظم جرائم پیشہ تنظیم فورٹین کے (14K) کا سربراہ ہے۔ یہ جرائم پیشہ تنظیم منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی جوا، فتنہ و فساد پھیلانے، دھوکا دہی، انسانی اسمگلنگ اور کئی دوسری مجرمانہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ الزامات کی یہ طویل فہرست امریکی محکمہء خزانہ نے پابندیوں کے نفاذ کے بیان میں واضح کی ہیں۔چین منی لانڈرنگ کا نیا مرکز

مجرمانہ کاروبار

وان کواک کوئی کے وسیع جرائم پیشہ کاروبار کا بظاہر میدانِ عمل میانمار، کمبوڈیا اور پالاؤ میں پھیلا ہوا ہے۔ ان علاقوں سے مجرمانہ کارروائیوں اور اسمگلنگ کے دھندے کی منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ سمندری اور خشکی کے راستے پیشہ ور مجرمانہ ٹیمیں روانہ کی جاتی ہیں۔ یہ ٹیمیں اپنے ساتھ منشیات اور دوسری غیر قانونی اشیاء لے کر جاتی ہیں اور مالی فائدہ براہ راست 'فورٹین کے‘  گروپ کو پہنچتا ہے، پالاؤ بحر الکاہل میں پانچ سو چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل علاقہ ہے۔ ان تمام جزائر کو کنٹرول کورور جزیرے سے کیا جاتا ہے۔

China Symbolbild Hacker
امریکی وزارت خزانہ کے مطابق چینی جرائم پیشہ گروپ کے سربراہ کو بیجنگ حکومت کا تعاون حاصل ہےتصویر: Colourbox/B. Korber

وان کواک کوئی

وان کواک کوئی آٹھ برس قبل میکاؤ کی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ اس کی عمر پینسٹھ برس ہے۔ وہ قتل اور بم پھینکنے کے جرائم سرزد کرنے پر چودہ برس کی سزا بھگتنے کے بعد  سن 2012 میں رہا ہوا تھا۔ وہ چین کے خصوصی انتظامی اختیار کے علاقے میکاؤ کا ایک طاقتور گینگسٹر ہے۔ اس نے گینگسٹر بننے کی ابتدا ایک جرائم پیشہ گروہ میں شمولیت اختیار کرنے سے کی تھی۔ وہ جرائم پیشہ بڑے گروپ 'فورٹین کے ٹرائاڈ‘ کے ایک دھڑے کا سربراہ ہے، اس بڑی تنظیم کا مرکزی اڈہ ہانگ کانگ میں ہے۔ اس گروپ میں بیس ہزار کے قری بافراد مجرمانہ سرگرمیوں میں شریک ہیں۔ وان کواک کوئی کے گروپ کا حریف ایک اور انتہائی خطرناک گینگسٹر سُن یی اون ہے، جو جرائم پیشہ گروپ فورٹین کے ٹرائاڈ میں سب سے طاقتور سمجھا جاتا ہے۔

Symbolbild China Verdächtiger in Handschellen
جرائم پیشہ گروپ کے لیڈر وان کواک کوئی دسمبر سن 2012 میں میکاؤ کی جیل سے رہا کیا گیا تھاتصویر: Getty Images/China Photos

چینی بیلٹ اور روڈ اور وان کواک کوئی

امریکی وزارتَ خزانہ کا کہنا ہے کی وان کواک کوئی کمیونسٹ پارٹی کا رکن ہے اور اس کے جرائم پر مبنی سرگرمیاں بیجنگ حکومت کے بین الاقوامی پروگرام 'بیلٹ اینڈ روڈ‘ کے ساتھ جڑی ہیں۔ عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اس پروگرام کے تحت مشرقی ایشیائی ممالک سے ہوتا ہوا یورپ تک رسائی کا متمنی ہے۔ امریکی حکومت نے وان کواک کوئی کی تین تنظیوں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ ان میں کمبوڈیا میں قائم ورلڈ ہونگمین ہسٹری اور کلچر ایسوسی ایشن، پالاؤ چین ہونگ مُن کلچرل ایسوسی ایشن اور پالاؤ ہانگ کانگ میں قائم ڈونگمئی گروپ ہے۔ ڈونگمئی گروپ میانمار میں سرمایہ کاری کرنے والا ایک کلیدی ادارہ ہے۔جنگی جرائم کے الزامات: بیجنگ کی حمایت کے لیے کولمبو کی کوششیں

بروکن ٹوتھ کی ذاتی شناخت کی سرگرمیاں

امریکی محکمہء صحت نے مزید بتایا کہ وان کواک کوہی نے ورلڈ ہونگمین ہسٹری اور کلچر ایسوسی ایشن کو صرف اس لیے قائم کیا ہے تاکہ وہ دوسرے ممالک میں قانونی شناخت حاصل کر سکے۔ اس تنظیم نے ملائیشیا اور کمبوڈیا میں کئی اہم شخصیات کے ساتھ تعاون کا رشتہ استوار کر رکھا ہے۔ اس تناظر میں امریک وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ ہونگمین ہسٹری اور کلچر ایسوسی ایشن نے کمبوڈیا میں مجرمانہ سرگرمیوں کو ثقافتی چھتری فراہم کر کے پسِ پردہ کرپٹو کرنسی، جوا خانے اور ریئل اسٹیٹ کا کاروبار شروع کر رکھا ہے۔

ع ح / ع س (روئٹرز، اے ایف پی)