بد مزاج کتے جلدی مر جاتے ہیں
26 جولائی 2018اس تحقیقاتی مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ برطانیہ میں ہر تین میں سے ایک پالتو کتے کی موت کا سبب اس کا ’نا مناسب‘ رویہ تھا۔ ایسے کیسوں میں پچھتر فیصد اموات کی بڑی وجہ ان کتوں کو ان کے جارحانہ رویوں کے باعث اُنہیں لاحق تکلیف سے بچانے کے لیے آسان موت دینا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مالک کی بات نہ ماننے پر ٹریفک حادثات کتوں کی اموات کی دوسری بڑی وجہ تھی۔
محققین کا کہنا ہے کہ اس مطالعے کے لیے دو لاکھ چونسٹھ ہزار برطانوی کتوں کے مشاہدوں پر مبنی اعداد و شمار جمع کیے گئے تھے۔ اس ریسرچ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کتوں کے مالکان کو انہیں رکھنے کی مناسب تعلیم دینے اور کتوں کی درست تربیت کی بہت اہمیت ہے۔
یہ رپورٹ رواں ہفتے پالتو جانوروں کی بہبود کے حوالے سے ایک برطانوی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ جانوروں کو گود لینے اور اُن کے بچاؤ کے لیے کام کرنے والی ’پارٹنر شپ‘ نامی ایک امریکی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق چار سے بارہ ہفتے کی عمر کے کتے کے بچوں کی سماجی تربیت اور رابطے بہت ضروری ہیں۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ نئے لوگوں، جانوروں، مقامات اور چیزوں سے تعارف ان چھوٹے پلّوں کو ’بلا خوف اور مناسب طریقے‘ سے رد عمل ظاہر کرنا سکھاتا ہے۔
اس مطالعے کو ترتیب دینے کے لیے محققین نے برطانیہ میں جانوروں کے ایک سو ستائیس ہسپتالوں کے سن 2009 سے سن 2014 تک کے ریکارڈ کا جائزہ لیا تھا۔
ص ح / ع ت / اے پی