1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’باراک اوباما دوسری مدت کے ليے امريکی صدر منتخب‘

7 نومبر 2012

امريکی نشرياتی اداروں کے جائزوں کے مطابق ڈيموکريٹ سیاستدان باراک اوباما دوسری مدت صدارت کے لیے منتخب کر لیے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/16dyN
تصویر: picture-alliance/dpa

ميڈيا پر نشر کيے جانے والے عوامی جائزے اس بات کی نشاندہی کرتے ہيں کہ اوباما نے صدارت کے ليے درکار 270 اليکٹورل ووٹس کا ہدف عبور کر ليا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ايف پی کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے بعد باراک اوباما صرف وہ دوسرے ڈيموکريٹ صدر ہيں، جو صدارت کی چار سالہ مدت کے ليے دوبارہ منتخب ہوئے۔

USA Wahl Wahltag 2012 Anhänger der Demokraten Obama siegt
اوباما کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہےتصویر: Reuters

امريکا ميں چھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل ابھی جاری ہے۔ تاہم نيوز ايجنسی اے ايف پی کے مطابق اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق اوباما280 سے زائد اليکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہيں جبکہ صدارت کے عہدے کے ليے 270 اليکٹورل ووٹس کا ہدف درکار ہوتا ہے۔

اس پيش رفت کے بعد باراک اوباما نے مائیکرو بلاگنگ ويب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بائيس ملين چاہنے والوں کو يہ پيغام بھيجا، ’يہ آپ سب کی وجہ سے ممکن ہوا ہے‘۔

انتخابات ميں اوباما کی فتح چند اہم ’سوئنگ اسٹيٹس‘ ميں ان کے حق ميں فيصلہ آنے کے بعد ممکن ہوئی۔ اگرچہ اب تک دو اہم سوئنگ اسٹيٹس، فلوريڈا اور ورجينيا، کے نتائج سامنے نہيں آئے ہيں تاہم اوباما اليکٹورل ووٹس کے اعتبار سے اپنے ہدف تک پہنچ چکے ہيں۔

انتخابات ميں صدر اوباما کے مد مقابل ری پبلکن صدارتی اميدوار مٹ رومنی نے اپنی شکست کو تسليم کرتے ہوئے اوباما کو مبارک باد پيش کی۔ اپنے حاميوں سے خطاب کے دوران رومنی نے کہا، ’يہ وقت امريکا کے ليے چيلنجز کا دور ہے اور ميں يہ دعا کرتا ہوں کہ صدر اوباما اس دور سے نکلنے ميں امريکا کی رہنمائی کر سکيں‘۔

( as /ab (AFP, dpa, Reuters