1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اے ایف ڈی کی رہنما کی جانب سے ہم جنس پسندانہ تعلقات کا دفاع

شکور رحیم ڈی پی اے
5 جولائی 2026

ایلس ویڈل کی جماعت کی ایک علاقائی شاخ نے اپنے منشور میں روایتی خاندان کو بچوں کی بہترین پرورش کا مثالی ماڈل قرار دیا ہے۔ ویڈل نے اپنے ردعمل میں کہا، ’’وہ جو چاہیں لکھیں، میں خود مختلف طرزِ زندگی گزارتی ہوں۔‘‘

https://p.dw.com/p/5GbTe
ایلس ویڈل اپنی شریکِ حیات سارہ بوسارڈ کے ہمراہ
اے ایف ڈی کی شریک چیئر ایلس ویڈل سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ البِسگویٹلی کانفرنس میں اپنی شریکِ حیات سارہ بوسارڈ کے ہمراہ شریک ہیں، فائل فوٹوتصویر: Michael Buholzer/KEYSTONE/picture alliance

جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ (اے ایف ڈی) کی شریک رہنما ایلس ویڈل نے اپنی جماعت کی ایک علاقائی شاخ کے انتخابی منشور کے اس حصے سے فاصلہ اختیار کر لیا ہے، جس میں روایتی خاندان کو بچوں کی بہترین پرورش کا مثالی ماڈل قرار دیا گیا ہے۔ آر ٹی ایل/این ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ویڈل نے کہا، ''وہ جو چاہیں لکھیں، میں خود مختلف طرزِ زندگی گزارتی ہوں۔‘‘

اے ایف ڈی کی ریاست سیکسنی۔انہالٹ کی شاخ کے منشور میں کہا گیا ہے، ''ماں، باپ اور بچوں پر مشتمل ایک مضبوط خاندان ہی بچوں کی صحت مند نشوونما کی بہترین بنیاد ثابت ہوا ہے۔‘‘ ایلس ویڈل خود ایک خاتون کے ساتھ رجسٹرڈ سول پارٹنرشپ میں رہتی ہیں اور دونوں مل کر دو بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔

اے ایف ڈی کا وفاقی پارٹی کنونشن، وفاقی انتخابات کی تیاری
اے ایف ڈی کی شریک رہنما ایلس ویڈل نے تاہم اپنے جماعت کے موقف کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ کہ بطور سیاست دان وہ روایتی خاندان کو معاشرے کے لیے مثالی قرار دینے کی حمایت کرتی ہیںتصویر: dts Nachrichtenagentur/IMAGO

مشرقی جرمن شہر ایرفرٹ میں اے ایف ڈی کے پارٹی اجلاس کے موقع پر وائیڈل نے کہا، ''اگر آپ مجھ سے ذاتی طور پر پوچھیں تو میرے بچوں کی بہترین انداز میں پرورش ہو رہی ہے اور انہیں بہترین مواقع حاصل ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ''ہم اب ایک مختلف حقیقت میں رہ رہے ہیں، اس لیے ہم جنس تعلقات پسند افراد کے ساتھ بھی مساوی سلوک ہونا چاہیے۔‘‘

تاہم ویڈل نے روایتی خاندان کو معاشرتی آئیڈیل قرار دینے کے جماعتی مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاست دان کے طور پر وہ روایتی خاندان کو معاشرے کے لیے مثالی ماڈل قرار دینے کی حمایت کر سکتی ہیں اور اس میں کوئی تضاد نہیں۔

ادارت عاطف بلوچ