1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایپل آئی پیڈ ایشیا میں فروخت کے لئے

28 مئی 2010

ایشیا میں ایپل کمپنی کی طرف سے جدید کمپیوٹر ٹیبلٹ پی سی آئی پید کے لانچ پر جاپان اور آسٹریلیا میں الیکٹرانک آلات کے دیوانے، دوکانوں کے گرد جمع ہوئے تاکہ وہ ایسے پہلے شخص بن جائیں جو ایپل آئی پیڈ کو خرید سکیں۔

https://p.dw.com/p/NcNu
تصویر: DPA

ایپل کے جدید کمپیوٹر ٹیبلٹ پی سی کا انتظارکافی عرصے سے کیا جارہا تھا۔ آسٹریلیا، جاپان، برطانیہ اور کینیڈا کےعلاوہ کئی دیگر یورپی ممالک میں بھی اس جدید آئی پیڈ کو خریدنے کے لئے، صارفین لمبی لمبی قطاریں بنا کر دوکانیں کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔

دس انچ سائز کے حامل ٹچ اسکرین، مکمل ملٹی میڈیا اور انٹرنیٹ سرفنگ کی سہولتوں سے آراستہ اس جدید کمپیوٹر پر نہ صرف اخبارات بلکہ کتابیں بھی پڑھی جاسکیں گی۔ اس کے علاوہ کہیں بھی فلموں کے علاوہ ٹیلیویژن پروگرامز دیکھنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

Flash-Galerie iPad Deutschland
امریکہ میں اس آئی پیڈ کے متعارف کروانے کے بعد اٹھائیس دنوں کے دوران تقریباً ایک ملین آئی پیڈ فروخت ہوئےتصویر: AP

امریکہ میں اس آئی پیڈ کی بہت زیادہ طلب کے باعث بین الاقوامی سطح پر اس آلے کو مارکیٹ کرنے کے پروگرام کو کئی مرتبہ موخر کرنا پڑا۔ امریکہ میں اس کی لانچ اپریل میں کی گئی تھی جبکہ بین الاقوامی سطح پر اس کی عام فروخت کا عمل ابتدائی مقررہ تاریخ سے ایک ماہ بعد شروع کیا گیا۔

یہ آئی پیڈ آسٹریا، بلیجیم ،ہانگ کانگ، لکسمبرگ، نیوزی لینڈ، میکسیکو، سنگاپور، آئرلینڈ اور ہالینڈ میں جولائی کے مہینے میں فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عابد حسین