1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ایمرجنگ پاکستان‘ کی تشہیری مہم اب برلن کی بسوں پر

14 اگست 2018

پاکستان کے اکہترویں یومِ آزادی کے موقع پر برلن کی پبلک ٹرانسپورٹ بسوں پر ’ایمرجنگ پاکستان‘ کے نام سے تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

https://p.dw.com/p/337YX
Deutschland Pakistan Tourismus Werbung auf BVG Bus in Berlin
تصویر: T. Bhatti/Embassy of Pakistan Berlin

جرمن دارالحکومت برلن کی شاہراہوں پر چلتی زرد رنگ کی بسوں پہ ’پاکستان میں خوش آمدید‘ کے بینرز چسپاں ہیں۔ قیام پاکستان کی اکہترویں سالگرہ کے موقع پر ’ایمرجنگ پاکستان‘ کے موضوع کے تحت یہ تشہیری مہم شروع کی گئی ہے۔

برلن میں ’طیفا ان ٹربل‘ کا پریمیئر، ’پیسے وصول‘ ہو گئے

پاکستان میں پانی کا مسئلہ، خشک جھیل اور جرمن سفیر کی پریشانی

برلن کی بسوں پر چسپاں ان بینرز پر پاکستان میں موجود قدرتی مناظر، بلند ترین چوٹیاں، قدیم تہذیب، شاندار فن تعمیر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تیار کیے گئے  فٹ بال دکھائےگئے ہیں۔ ’بی وی جی‘ کی زرد بسوں پر تشہیری مہم کا مقصد  غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان آمد کے  لیے متوجہ کرنا ہے۔

Deutschland Pakistan Tourismus Werbung auf BVG Bus in Berlin
تصویر: T. Bhatti/Embassy of Pakistan Berlin

’ایمرجنگ پاکستان‘ تشہیری مہم برلن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریبات کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے برلن میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم کا کہنا ہے، ’’ہم جرمن عوام کو پاکستان کی خوب صورتی سے متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ پاکستان سیاحت کی دنیا میں ایک راز کی طرح ہے۔‘‘

موسمِ گرما کے دوران تاریخی شہر برلن سینکڑوں غیر ملکی سیاحوں سے بھرا ہوتا ہے۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم سے نہ صرف ’برلینرز‘ یعنی برلن کے شہری بلکہ شہر میں موجود غیر ملکی سیاح بھی ان بسوں کو دیکھیں گے جو پاکستانی ثقافت اور خوبصورت مناظر کی نمائش کر رہی ہیں۔

’ایمرجنگ پاکستان‘ برلن میں جدید پاکستانی فیشن شو