1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران: رمضان میں دہشت گردی کا منصوبہ، 27 مشتبہ افراد گرفتار

12 جون 2018

ايران ميں ماہ رمضان کے دوران ’دہشت گردانہ حملے‘ کرنے کی منصوبہ بندی کے شبے میں ستائيس افراد کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔

https://p.dw.com/p/2zL1j
Iran Angriff auf das Parlament in Teheran
تصویر: picture-alliance/abaca/Fars/Vahabzadeh

ايران کی وزارت انٹيليجنس نے دعوی کيا ہے کہ ايک دہشت گردانہ نيٹ ورک کے کم از کم ستائيس افراد کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔ ملزمان پر شبہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے ليے مقدس ماہ رمضان کے دوران ایران ميں متعدد دہشت گردانہ کارروائياں کرنا چاہتے تھے۔ ايرانی وزارت نے اس بارے ميں آج جاری کردہ اپنے ایک بيان ميں لکھا ہے کہ مبینہ دہشت گرد گروپ کے ارکان دارالحکومت تہران و ديگر شہروں ميں کارروائياں کرنے کے منصوبے بنا رہے تھے۔ بيان کے مطابق ملزمان نے آن لائن دھمکياں اور ايسا مواد شائع کيا تھا، جن ميں وہ ايران سے بدلہ لينے کی بات کر رہے ہيں۔

ايرانی وزارت برائے انٹيليجنس کے مطابق یہ مشتبہ دہشت گرد حملے ایران میں فلسطينيوں کے ساتھ اظہار يکجہتی کے ليے منائے جانے والے ’يوم قدس‘ کے موقع پر کیے جانے تھے۔ یوم قدس رمضان کے آخری جمعے کے روز منایا جاتا ہے۔ ایرانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان افراد کی گرفتاری کے وقت کافی سارا اسلحہ بھی برآمد ہوا، جسے حکام نے اپنی تحويل ميں لے ليا ہے۔

ايران شام اور عراق میں ’اسلامک اسٹيٹ‘ اور القاعدہ جيسے گروپوں کے خلاف بھی برسرپيکار ہے اور اسی باعث ایران شدت پسند سنی گروہوں کی کارروائیوں کا ہدف بھی ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق پچھلے چند دنوں ميں انہوں نے دہشت گردوں کی جانب سے عراق کے راستے ايران ميں داخل ہونے کی تين کوششيں ناکام بنائی ہيں۔

ع س / ش ح، نيوز ايجنسياں