50 برس قبل انسان بردار اپالو مشن کے ذریعے امریکا نے چاند تک پہنچنے کی دوڑ میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔ اس واقعے کی سیاسی اہمیت اپنی جگہ مگر چاند پر انسان کے اترنے سے ہمیں چاند کے بارے میں بہت زیادہ معلومات بھی حاصل ہوئیں۔ مثال کے طور پر یہ کہ چاند پر زلزلے بھی آتے ہیں۔