1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگیلا میرکل کا دورہٴ روس

20 اگست 2021

انگیلا میرکل روسی صدر پوٹن کے ساتھ بطور چانسلر آخری ملاقات کے لیے ماسکو میں ہیں۔ اس ملاقات میں افغانستان کی صورت حال اور روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی قید کو بھی زیربحث ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/3zGhJ
Russland Moskau | Angela Merkel und Vladimir Putin
تصویر: Sputnik/REUTERS

جمعہ بیس اگست کو ہونے والی ملاقات جرمن چانسلر کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ الواداعی ملاقات ہے۔ چانسلر میرکل اگلے ماہ ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں منصبِ چانسلر کی امیدوار نہیں ہیں۔

جرمن سیاست کے مبصرین کا خیال ہے کہ میرکل کی دستبرداری کی صورت میں جرمن سیاسی منظر یکسر تبدیل ہو کر رہ جائے گا اور ان جیسے سیاسی تدبر کی حامل لیڈر کی عدم موجودگی سے پیدا ہونے والا خلا کسی بھی صورت میں اگلے برسوں میں پورا ہونا مشکل ہے۔ کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ جرمنی کو لیڈرشپ کے بحران کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

Russland Moskau | Angela Merkel und Vladimir Putin
انگیلا میرکل اور ولادیمیر پوٹن جمعہ بیس اگست کو کریملن میںتصویر: Sputnik/REUTERS

روسی دورے کا مقصد

جرمن چانسلر ایک ایسے وقت میں روس پہنچی ہیں کہ جب افغانستان سے امریکی اور نیٹو کی افواج کے انخلا  کے بعد طالبان سارے ملک کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرائن میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ اور روسی منحرفین کو جیلوں میں ڈالنے جیسے معاملات بھی دونوں رہنما کے درمیان گفتگو کا ممکنہ حصہ تھے۔

جرمنی طالبان سے بات چیت کرے، گرین پارٹی کی رہنما

جرمن چانسلر کی روسی صدر سے ملاقات جمعہ بیس اگست کی سہ پہر میں ہو چکی ہے۔ اس ملاقات میں زیر بحث لائے جانے والے موضوعات کی تفصیلات ابھی سامنا آنا باقی ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی تفصیلی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرس بھی ہو گی اور اس میں بات چیت کے اہم نکات دونوں لیڈروں کی جانب سے بھی بیان کیے جا سکتے ہیں۔

انگیلا میرکل اس دورے کے دوران نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھول بھی رکھیں گی۔ اَسی برس قبل نازی جرمن فوج نے روس پر چڑھائی کی تھی لیکن انجام کار نازی حکومت کی شکست پر منتج ہوا ہے۔

Russland, Moskau | Vladimir Putin und Angela Merkel im Jahr 2006
سن 2006 میں روسی صدر اور جرمن چانسلر ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےتصویر: Sergei Chirikov/EPA/dpa/picture-alliance

بات چیت سے کیا ممکن ہے

مبصرین کے مطابق میرکل اور پوٹن کی ملاقات میں کئی مشکل معاملات پر گفتگو ہو سکتی ہے۔ گفتگو کے ایجنڈے پر افغانستان یقینی طور پر فوقیت کا حامل موضوع ہو گا۔ افغانستان کی صورت حال کو جرمن چانسلر پہلے ہی تلخ، ڈرامائی اور خوفناک قرار دے چکی ہیں۔

جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کرنے والا برطانوی شہری گرفتار

دوسری جانب ماسکو حکومت پہلے ہی طالبان کے ساتھ کھلی بات چیت شروع کرنے کا اشارہ دے چکی ہے۔ طالبان نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں چین اور روس کی جانب سے معاملات آگے بڑھانے کے مثبت اشارے ملے ہیں۔

دوسری جانب یوکرائن کی سرحدوں پر فوجوں کا جمع ہونا بھی نہایت اہم اور خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہا ہے۔ جرمن حکومت اس مناسبت سے تشویش رکھتی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ماسکو حکومت یوکرائنی سرحد کے قریب واقع بیلا روس کے ساتھ گہرے دوستانہ مراسم رکھتا ہے۔

Russland Moskau | Angela Merkel und Vladimir Putin
بیس اگست کو کریملن میں روسی صدر پوٹن اور جرمن چانسلر میرکل بات چیت میں مصروفتصویر: GUIDO BERGMANN/REUTERS

ایک دور کا اختتام

بین الاقوامی سیاسی امور پر اختلافات کی موجودگی کے باوجود انگیلا میرکل اور ولادیمیر پوٹن کے درمیان رابطے استوار رہے ہیں۔ دونوں لیڈر ایک دوسرے کی زبان بولنے پر مہارت رکھتے ہیں۔

دوسری عالمی جنگ: سوویت یونین پر نازی حملہ شرمناک تھا، میرکل

میرکل کی سولہ برسوں پر محیط چانسلر شپ اب ختم ہونے کے قریب ہے۔ بین الاقوامی سیاسی منظر پر ان کی موجودگی محض چند ہفتوں کی بات رہ گئی ہے۔

ع ح / ع ت (ڈی پی اے، اے ایف پی)