1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انٹرپول کے چھاپے، انیس ہزار قیمتی نوادرات برآمد

7 مئی 2020

انٹرپول نے ایک سو سے زائد ممالک میں چھاپوں کے دوران جنگ زدہ ممالک کے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ سے چوری کیے گئے انیس ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3bt9E
Bildergalerie Kulturmaske | Ägypten, Maske Tutanchamun
تصویر: picture-alliance/Photoshot

فرانسیسی شہر لیون میں واقع انٹرپول یا بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قیمتی فن پاروں اور قدیم نوادرات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک سو تین ممالک میں منظم چھاپوں کے دوران 19000 چوری شدہ فن پارے بازیاب کرا لیے گئے۔

مزید پڑھیے:فرانس نے اسمگل شدہ قیمتی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیے
انٹرپول نے ان کارروائیوں میں ایک سو ایک مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور مجموعی طور پر تین سو مقدمات میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ ان چھاپوں کا مقصد غیر قانونی طور پر آرٹ اور قدیمی نوادرات فروخت کرنے والوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔

Singapur Interpol Global Complex for Innovation
تصویر: picture-alliance/dpa/W. Woon


انٹرپول کے ان چھاپوں میں کابل ایئرپورٹ پر افغان کسٹمز نے 971 نوادرات اور فن پارے ضبط کر لیے جو کہ استنبول منتقل کیے جا رہے تھے۔ 
ادھر ہسپانوی پولیس نے میڈرڈ کے ہوائی اڈے پر کولمبیئن پولیس کے ساتھ مل کر تقریبا 250 سونے کے قدیم ماسک، مورتیاں اور نایاب زیورات ضبط کر لیے۔ یہ نوادرات کولمبیا میں چوری کے بعد غیر قانونی طور پر حاصل کیے گیے تھے۔

Fragmente der Konstantinsstatue in den Kapitolinischen Museen in Rom
تصویر: Imago/A. Sesa


بازیاب کیے گئے قیمتی سامان میں قدیمی نوادرات اور آرٹ کے نمونے شامل ہیں جو کہ جنگ سے متاثرہ ملکوں کے عجائب گھروں سے چوری کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیے: شام کے تاریخی نوادرات کہاں گئے؟
گزشتہ برس موسم خزاں میں ایک کارروائی کے دوران مختلف ادوار کے سکے، تاریخی ہتھیار، پینٹنگز، آثار قدیمہ کی اشیاء اور چینی مٹی کے برتن بھی ضبط کیے گئے تھے۔
ع آ / ش ج (ڈی پی اے، اے ایف پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں