1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردیترکی

انقرہ میں ترک وزارت داخلہ کے سامنے خود کش بم دھماکہ

1 اکتوبر 2023

ترک دارالحکومت انقرہ میں اتوار یکم اکتوبر کے روز وزارت داخلہ کے سامنے ایک خود کش بم دھماکے میں دو حملہ آور مارے گئے۔ اس واقعے میں ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارا گیا۔

https://p.dw.com/p/4X125
انقرہ میں خود کش بم دھماکے کے بعد لی گئی ایک تصویر
انقرہ میں جس جگہ یہ خود کش بم دھماکہ کیا گیا، وہاں سے قومی پارلیمان کی عمارت زیادہ دور نہیںتصویر: Cagla Gurdogan/REUTERS

انقرہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملکی میڈیا نے بتایا کہ یہ بم دھماکہ اتوار کی صبح کیا گیا۔ پہلے مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ یہ دھماکہ دارالحکومت میں ترکی کی قومی پارلیمان کی عمارت کے قریب کیا گیا۔

پھر ترک وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ بم دھماکہ شہر میں وزارت داخلہ کے سامنے کیا گیا۔

ایردوآن نے تیسری مرتبہ ترک صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیر داخلہ علی ییرلیکایا کے مطابق ایک حملہ آور نے خود کو وزارت داخلہ کے سامنے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ ایک دوسرا حملہ آور وہاں موجود پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی بھی ہو گئے۔

انقرہ میں بم دھماکے کے بعد موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار
ترک وزیر داخلہ کے مطابق یہ بم دھماکہ وزارت داخلہ کے سامنے کیا گیاتصویر: Cagla Gurdogan/REUTERS

دھماکہ پارلیمانی اجلاس سے قبل ہوا

انقرہ میں یہ بم دھماکہ آج اس وقت کیا گیا، جب کچھ ہی دور واقع ملکی پارلیمان کی عمارت میں قومی قانون ساز ادارے کا گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج اتوار ہی کے دن اولین اجلاس شروع ہونے والا تھا۔

ایردوآن ایک بار پھر صدر بن گئے، کن مسائل کا سامنا ہو گا؟

اس واقعے کے بعد ترک نشریاتی اداروں سے نشر کی جانے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ارکان متاثرہ علاقے میں ایک ایسی جگہ پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے، جہاں قریب ہی ایک گاڑی کھڑی ہوئی تھی۔

مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔

م م / ع س (اے پی، ڈی پی اے، روئٹرز، اے ایف پی)

ترک انتخابات میں ایردوآن کی جیت، ناقدین پر سختی کا خدشہ