1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی منڈی کو ایک دن میں سب سے بڑا خسارہ، ایشیا بھی متاثر

مقبول ملک ڈی پی اے
6 فروری 2018

امریکی سٹاک مارکیٹ کو کل پانچ فروری کو گزشتہ سات برسوں کے دوران کسی ایک دن میں سب سے بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اس نقصان کی وجہ سے آج منگل چھ فروری کو تمام بڑی ایشیائی منڈیوں میں بھی شدید خسارے کا رجحان رہا۔

https://p.dw.com/p/2sAy0
ڈاؤ جونز، ایک ہی دن میں اربوں ڈالر کا نقصانتصویر: picture alliance/AP Photo/R. Drew

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سے ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق امریکی شہر نیو یارک کی وال سٹریٹ پر قائم نیو یارک سٹاک ایکسچینج میں، جو دنیا بھر میں حصص کی سب سے بڑی منڈی ہے، ڈاؤ جونز انڈکس کو پیر پانچ فروری کو یومیہ بنیادوں پر 2011ء سے لے کر آج تک کے سب سے بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

Wall Street Dow Jones überspringt erstmals die Marke von 20 000 Punkten
تصویر: picture alliance/A. Gombert/EPA/dpa

روپے کی قدر میں کمی، غیر ملکی سرمایہ کاری کا نادر موقع

سب سے بڑی روسی تیل کمپنی، ڈائریکٹرز میں سابق جرمن چانسلر بھی

نئے ہفتے کا آغاز وال سٹریٹ کے لیے اتنا نقصان دہ دن ثابت ہوا کہ کاروبار کے اوقات کے دوران ایک بار تو اس انڈکس میں خسارے کا حجم 1,597.08 تک پہنچ گیا تھا۔ حصص کے کاروبار کے کسی ایک دن کے اندر اندر یہ ڈاؤ جونز انڈکس کی تاریخ میں آج تک ریکاڑد کی گئی سب سے زیادہ کمی تھی۔

پھر دن کے باقی ماندہ حصے میں اس انڈکس کو کچھ سنبھالا ملا اور یہ 1175.21 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ ڈاؤ جونز کے صنعتی اوسط انڈکس میں یہ کمی 4.6 فیصد بنتی تھی اور اس سے قبل ایسا آخری مرتبہ 2011ء میں ہوا تھا کہ وال سٹریٹ کو کسی ایک دن میں اتنا زیادہ نقصان ہوا تھا۔

Japan Börse in Tokio
ٹوکیو میں نکئی انڈکس کو بھی زبردست خسارے کا سامنا کرنا پڑاتصویر: Getty ImagesAFP/B. Mehri

مقامی وقت کے مطابق نیو یارک سٹاک مارکیٹ چونکہ ایسے وقت پر بند ہوتی ہے، جب کئی ایشیائی ممالک میں اگلا دن شروع ہو چکا ہوتا ہے، اس لیے حصص کی قیمتوں میں ایسے ہر بڑے اتار چڑھاؤ کے اثرات اگلے روز براعظم ایشیا کی بڑی سٹاک مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

اینٹی کرپشن کریک ڈاؤن کا خوف، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی

چینی معیشت میں سست روی، دنیا کی کئی معیشتیں متاثر

اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔ وال سٹریٹ کے پیر کو 4.6 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہونے کے بعد آج منگل کے روز جب ایشیائی کاروباری منڈیاں کھلیں، تو ان میں بھی شدید خسارے کا رجحان دیکھنے میں آیا، جو ایشیا میں ٹوکیو سے شروع ہوا اور ممکنہ طور پر آج دن کے دوران یورپ میں لندن سٹاک ایکسچینج تک میں دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

USA Jerome Powell in Washington
امریکی فیڈرل ریزرو بینک کے نئے سربراہ جیروم پاویلتصویر: picture-alliance/dpa/C. Kaster

ڈی پی اے کے مطابق جاپان میں ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کے نِکئی انڈکس کو آج 1,071.84 پوائنٹس کا خسارہ ہوا، جو یہ مارکیٹ بند ہونے تک 4.73 فیصد بنتا تھا۔ اسی طرح چین اور ہانک کانگ میں حصص کی منڈیوں کو بھی کاروبار شروع ہونے کے فوری بعد سے مندی کے رجحان کا سامنا رہا۔ شنگھائی میں کمپوزٹ انڈکس کو منگل کی دوپہر تک 3.2 خسارے اور ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈکس کو بعد دوپہر تک 4.32 فیصد نقصان کا سامنا تھا۔

صرف ایک اعلان کے بعد پاکستانی بازار حصص نے نیا ریکارڈ بنا دیا

اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری برقرار، 200 ارب کا نقصان ہو چکا

کئی مالیاتی ماہرین کے مطابق دنیا کی اکثر بڑی معیشتوں میں سود کی شرح اس وقت تقریباﹰ ریکارڈ حد تک کم ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے عالمی سطح پر حصص کی قیمتوں میں کافی زیادہ اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔

حصص کی بین الاقوامی منڈیوں میں اس خسارے کی وضاحت کرتے ہوئے ہانگ کانگ میں سٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کار بین کوانگ نے کہا، ’’یہ سٹاک مارکیٹ انڈکس میں منطقی اصلاح کا وہ عمل تھا، جس کا ایک طرح سے کافی عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ اس کی وجہ سرمایہ کاروں کے امریکا میں سود کی مرکزی شرح میں اضافے سے متعلق خدشات بنے۔‘‘

سیاسی عدم استحکام کے خدشات کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات

پیر کے روز ڈاؤ جونز انڈکس میں بہت زیادہ کمی ایک ایسے وقت پر دیکھنے میں آئی، جب امریکا میں فیڈرل ریزرو نامی مرکزی بینک کے نئے سربراہ جیروم پاویل اپنی ذمے داریاں سنبھال رہے تھے۔

منگل چھ فروری کو بھارتی سٹاک مارکیٹ میں بھی قریب تین فیصد اور آسٹریلین سٹاک مارکیٹ میں 3.2 فیصد کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کئی دیگر ایشیائی ممالک کی شیئر مارکیٹوں میں بھی خسارے کا یہی رجحان دیکھنے میں آیا۔

گوگل نے کاروبار میں ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا