1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمشمالی امریکہ

امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ کا واقعہ، چھ افراد ہلاک

23 نومبر 2022

اطلاعات کے مطابق والمارٹ اسٹور پر ہونے والی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کولو راڈو میں تین دن قبل ہم جنس پرستوں کے ایک کلب پر فائرنگ میں پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد پیش آیا۔

https://p.dw.com/p/4Jwgh
USA - Virginia - Schießerei im Walmart
تصویر: picture alliance/AP

امریکی ریاست ورجینیا  میں پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں حملہ آور سمیت چھ افراد ہلاک  ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی رات چیسپیک کے علاقے میں ایک والمارٹ اسٹور میں پیش آیا۔  یہ ہلاکتیں ریاست کولوراڈو کے ایک ایل جی بی ٹی کیو نائٹ کلب میں ہونے والے ایک حملے کےتین دن بعد ہوئی ہیں۔ اُس حملے میں ایک حملہ آور نے  فائرنگ کر کے کم از کم پانچ افراد  کو ہلاک اور 25 کو زخمی کر دیا تھا۔

پبلک انفارمیشن آفیسر لیو کوسنسکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا والمارٹ میں حملہ کرنے والے شخص کی موت خود کو لگنے والے زخموں سے ہوئی ہے۔

USA I Schießerei an der University of Virginia
پولیس کے مطابق والمارٹ میں فائرنگ کے واقع کی تحقیقات جاری ہیںتصویر: Mike Kropf/AP/picture alliance

کوسنسکی کے مطابق  پولیس نےمقامی وقت کے مطابق رات دس بج کر بارہ منٹ پر والمارٹ کے اندر فائرنگ کی اطلاع  پر ردعمل ظاہر کیا۔کوسنسکی نے یہ بھی کہا کہ ان کے علم کے مطابق اس واقعے میں پولیس پر کوئی گولی نہیں چلائی گئی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''والمارٹ اسٹور اب محفوظ ہے اور تحقیقات کے سب یہ آنے والے دنوں میں بند رہے گا۔‘‘ چیسپیک ریاست ورجینیا کا دوسرا بڑا شہر ہے۔

والمارٹ نے بدھ کو علی الصبح اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کو اپنے چیسپیک اسٹور پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے سے ''صدمہ‘‘ پہنچا ہے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

مقامی  ہسپتال کے ایک ترجمان نے ایک مقامی ٹی وی اسٹیشن کو بتایا کہ ان کےہاں پانچ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ورجینیا کے سینیٹر مارک وارنر نے بدھ کو اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ''اس بار چیسپیک کے والمارٹ میں  بڑے پیمانے پر فائرنگ کے ایک واقعے کی خبروں سے غمزدہ ہوں۔ میں اس پیشرفت کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہوں۔‘‘ ریاستی سینٹر لوئس لوکاس نے وارنر کی طرح ہی کے جذبات کا اظہار کرتےہوئے ٹویٹ کی، '' امریکہ کی تازہ ترین  شوٹنگ میرے ضلع کے والمارٹ میں ہونے پر بہت دل شکستہ ہوں۔‘‘

ش ر ⁄ ع ت (روئٹرز)