1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا کی تحفظ ماحول کے عالمی معاہدے سے علیحدگی شروع

5 نومبر 2019

امریکا نے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پیرس معاہدے سے علیحدہ ہونے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ یورپی ممالک نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3SU64
تصویر: Reuters/W. Rattay

اس ضمن میں پیر کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ میں ایک باقاعدہ نوٹس جمع کرا دیا۔ انخلا کی کارروائی میں ایک سال لگے گا اور یہ عمل امریکا میں اگلے برس صدارتی الیکشن کے ایک دن بعد یعنی چار نومبر کو مکمل ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی گزشتہ صدارتی مہم کے دوران پیرس میں طے پانے والے اس سمجھوتے کی مخالفت کی تھی اور اسے امریکی معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔

دو ہزار پندرہ میں طے پانے والے پیرس معاہدے میں صنعتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کا عہد کیا تھا۔ یہ معاہدہ برسوں کی مسلسل محنت اور طاقتور ممالک کے درمیان پیچیدہ مذاکرات کے بعد طے پایا تھا۔ امریکا نے اس وقت کے صدر باراک اوباما کی قیادت میں اس عالمی سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔

Frankreich Demo vor die COP21
تصویر: picture-alliance/AP Photo/Thibault Camus

لیکن امریکا کی با اثر صنعتی لابی ماحولیاتی تحفظ سے متعلق  ان کوششوں کی مخالف رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کا اس لابی سے وعدہ تھا کہ اگر وہ صدر بن گئے، تو امریکا کو اس معاہدے سے نکال لیں گے۔

اس فیصلے پر عمل کر کے اب امریکا اس عالمی معاہدے سے الگ ہونے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

یورپی تجزیہ نگاروں کے نزدیک ایسے میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں دیگر ممالک خصوصاﹰ چین کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔

دوسری طرف امریکا میں تحفظ ماحول کے لیے کام کرنے والے سائنسدانوں، تنظیموں اور سول سوسائٹی کو امید ہے کہ صدر ٹرمپ اگلے الیکشن میں بطور امیدوار ناکام ہو جائیں گے۔ امریکا میں ریپبلکن صدر ٹرمپ کے مد مقابل ڈیموکریٹک پارٹی کے سبھی ممکنہ امیدوار پیرس معاہدے کے حامی ہیں۔

تحفظ ماحول کے کارکنوں کو امید ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کسی صدر کے آ جانے سے صدر ٹرمپ کی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی اور امریکا بدستور پیرس معاہدے کا حصہ رہے گا۔

USA Proteste gegen Trumps Rucktritt vom Pariser Abkommen
تصویر: Picture alliance/AP Images/S. Walsh
اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید