1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا جوہری پالیسی تبدیل نہ کرے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی

30 اکتوبر 2021

امریکی اتحادیوں کو یقین ہے کہ امریکی صدر جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران اپنی جوہری پالیسی کی وضاحت کریں گے۔ اندازے لگائے گئے ہیں کہ جو بائیڈن ’پہل نہ کرنے‘ کی پالیسی اپنانے کا اصولی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/42NAJ
US Atomrakete
تصویر: picture-alliance/AP Photo/C. Riedel

امریکا کے یورپی اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے علاوہ ایشیا پیسیفک سے جاپان اور آسٹریلیا اس کوشش میں ہیں کہ وہ صدر جو بائیڈن کو قائل کر سکیں کہ وہ موجودہ جوہری پالیسی میں تبدیلی مت پیدا کریں بلکہ اس کا تسلسل رکھیں۔

نئی امریکی جوہری پالیسی، چین نے بھی مخالفت کر دی

ان کا موقف ہے کہ اگر اس میں تبدیلی پیدا کر دی گئی تو پہلے سے موجودہ امریکی دفاعی تاثر یا 'ڈیٹرینس‘ میں کمی واقع ہو گی۔ اس ڈیٹرینس کا مقصد روس اور چین کو ایک حد میں رکھنا ہے۔ اتحادیوں کا خیال ہے کہ اس ڈیٹرینس کے کم ہونے سے روس اور چین علاقائی غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈیٹرینس سرد جنگ کے دور کی اصطلاح ہے اور اس کا مطلب خاص طور پر سابقہ سویت یونین کی جارحیت یا توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا مراد ہے۔ اب سابقہ سوویت یونین کی جگہ روس اور چین نے لے لی ہے۔

U-Boot USS Wyoming
امریکا کی بیلسٹک میزائل سے لیس آبدوزتصویر: picture-alliance/AP/US Navy/R. Rebarich

جوہری پالیسی میں تبدیلی

امریکی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی جمعہ انتیس اکتوبر کی اشاعت میں واضح کیا کہ امریکا اب جوہری ہتھاروں کے استعمال میں 'پہل‘ نہ کرنے کا اصول اپنانے کے قریب ہے۔

جوہری ہتھیاروں سے متعلق امریکی پالیسی پر ردعمل

مبصرین کے مطابق اس تبدیلی سے بظاہر یہ مطلب اخذ کیا جا سکتا ہے کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کا استعمال اسی وقت کرے گا جب اسے اپنی سرزمین یا خاص مفادات کو خطرات لاحق ہوں گے یا ایسا احساس ہو گا کہ اسے جوہری حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اس تناظر میں امریکی اتحادیوں کا موقف ہے کہ ایسی پالیسی متعارف کرنے سے امریکا کی اپنے اتحادیوں کے لیے قائم 'جوہری چھتری‘ کمزور ہو کر رہ جائے گی۔ فنانشل ٹائمز نے ایک یورپی اہلکار کی شناخت ظاہر کیے بغیر رپورٹ کیا کہ یہ صورت حال روس اور چین کے لیے ایک تحفہ ہو گی۔

جی ٹوئنٹی میں وضاحت

امریکی اتحادیوں کی خواہش ہے کہ امریکی صدر اپنی جوہری پالیسی کو صرف امریکا تک محدود نہ کرے بلکہ اس میں اتحادی بھی شامل رکھے جائیں۔ اس نئی امریکی پالیسی کے حوالے سے اتحادی صدر جو بائیڈن سے روم میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران ان کے خیالات سننے کی توقع لگائے ہوئے ہیں۔ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق نئی امریکی پالیسی

جمعہ انتیس اکتوبر کو امریکی صدر کی اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں ایک قابل اعتبار اور متحدہ جوہری اتحاد کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مشترکہ بیان میں جوہری معاملات پر قریبی مشاورت کا وعدہ اور عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Südkorea | Besuch US-Verteidigungsminister Lloyd Austin
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن مغربی دفاعی اتحاد کے دورے کے موقع پرتصویر: Chung Sung-Jun/AP/picture alliance

 

یہ امر اہم ہے کہ جب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اکتوبر کے اوائل میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا تو اس وقت بھی اتحادیوں نے انہیں امریکی جوہری پالیسی میں بڑی اور واضح تبدیلیاں پیدا کرنے سے روکنے کی کوششیں کی تھیں۔

امریکہ کی ایٹمی پالیسی میں ’تبدیلی‘ کا امکان

امریکی وزارت دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون کے ترجمان جان کِربی کا کہنا ہے کہ جوہری پالیسی پر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے اور رواں برس کے اختتام تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ کربی کے مطابق امریکا کی ڈیٹرینس کی کمٹمنٹس بدستور مضبوط اور قابل اعتبار ہیں۔

اماندا ریوکن (ع ح/ ب ج)