1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’افغان نژاد بمبار کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے‘

عاطف توقیر
3 فروری 2018

نیویارک میں بم نصب کرنے کے جرم میں گرفتار افغان ملزم کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کے موکل کو پڑھنے دیا جائے۔نیویارک میں بم نصب کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے افغان نژاد احمد خان رحیمی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2s4Aa
NewJersey Explosion Bombe Rohrbombe Seaside Park USA
تصویر: Getty Images/M.Makela

رحیمی کے وکیل نے جمعے کے روز عدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 30 سالہ رحیمی کو ’کئی بار کی عمر قید دینا‘ نادرست ہو گا اسے تعلیم مکمل کرنے اور اپنے اہل خانہ کو دیکھنے کا حق ملنا چاہیے۔ وکیل دفاع کے مطابق رحیمی کو جیل ہی میں یہ سہولیات فراہم کی جانا چاہییں۔

’نيو يارک ميں دھماکے کرنے والے مشتبہ ملزم نے مذہبی تعليم پاکستان ميں حاصل کی‘

بنگلہ دیشی حکام نیویارک حملہ آور کے رشتہ داروں کی تلاش میں

نیو یارک میں دھماکا، انتیس افراد زخمی

یہ بات اہم ہے کہ مین ہٹن میں ایک وفاقی عدالت اس مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔ رحیمی کو نیویارک کے مختلف مقامات پر بم نصب کرنے اور 30 افراد کو زخمی کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ یہ واقعات 17 ستمبر 2016 کو پیش آئے تھے۔ مختلف مقامات پر ہونے والے بم دھماکوں میں تاہم کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا تھا۔

اکتوبر میں عدالت نے رحمی کو آٹھ الزامات میں مجرم قرار دیا تھا، جس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال جیسا الزام بھی تھا۔ عدالت رحیمی کو 13 فروری کو سزا سنانے والی ہے۔ واضح رہے کہ رحیمی امریکی میڈیا پر ’چیلسی بمبار‘ کے نام سے پکارے جاتے ہیں۔

وکیل صفائی نے جج کے نام اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ ان کے موکل کو 45 برس قید کی سزا نہیں سنائی جانا چاہیے بلکہ قانون کے مطابق انہیں فقط 15 برس قید کی سزا دی جانا چاہیے۔

یہ بات اہم ہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے رحیمی امریکی شہری ہیں اور انہوں نے اپنی گرفتاری کے بعد جیل ہی میں بزنس اور ڈرامے جیسے شعبوں میں ڈپلومے بھی مکمل کیے ہیں۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ رحیمی کو جیل میں ’مزید تعلیم حاصل کرنے کے مواقع‘ حاصل ہونا چاہیں اور تین بچوں کے والد مجرم کو ایسی جیل میں رکھا جائے، جو ان کی  ریاست ورجینیا کے قریب ہوتاکہ ان کے اہل خانہ ان سے ملاقات کر سکیں۔

اس مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ وکیل استغاثہ کی جانب سے عمر قید سے آگے بڑھ کر ’غیرضروری حد تک سخت سزا‘ کا مطالبہ کرنا اور رحیمی کو عمر قید جیسی سخت سزا کے علاوہ 30 برس قید کی سزا دلوانے کی کوشش، نادرست ہے۔