افریقہ کے مغربی ساحلوں پرنسیپے نامی ایک جزیرے میں پلاسٹک کے کوڑے کو کم کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ یہاں پر لوگ استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلیں انتظامیہ کو واپس کر دیتے ہیں۔ اس پلاسٹک کو ریسائیکل کیا جاتا ہے۔ حکام 2020ء تک اس جزیرے سے پلاسٹک کا کوڑا ختم کرنا چاہتے ہیں۔