1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اطالوی کھانوں کے ذوق نے مافیا لیڈر کو گرفتار کروا دیا

30 مارچ 2021

اطالوی پولیس نے انتہائی خطرناک منظم جرائم پیشہ تنظیم ایندرینگیٹا کے اہم لیڈر کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کی گرفتاری ایک کوکنگ شو کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

https://p.dw.com/p/3rN0K
Italien Lamezia Terme Bunkergebäude für Rinascita-Scott  Maxi-Prozess
تصویر: Gianluca Chininea/AFP/Getty Images

 گرفتار ہونے والے مافیا لیڈر کا نام مارک فیرین کلاؤڈ بیارٹ ہے اور ان کی عمر ترپن برس ہے۔ وہ چند سال سال قبل اٹلی سے فرار ہو کر پہلے ایک لاطینی امریکی ملک میں روپوشی کی زندگی بسر کرتے رہے۔ کلاؤڈ بیارٹ پانچ سال قبل ہی کیریبییئن خطے کے ملک ڈومینیک ریپبلک پہنچے تھے۔

اٹلی میں بدنام زمانہ سسیلین مافیا کے خلاف چھاپے

کُوکنگ ویڈیوز

مارک نفیرین کلاؤڈ بیارٹ نے یُو ٹیوب پر کُوکنک کی ویڈیوز اپ لوڈ  کرتے رہے، جو ان کی فوری گرفتاری کی وجہ بنی۔ وہ کوسٹا ریکا سے ڈومینیک ریپبلک پانچ سال قبل منتقل ہوئے تھے۔ وہ اپنی روپوشی کے ایام میں اپنی نقل و حرکت کو محتاط انداز میں خفیہ رکھتے تھے۔ان کو ڈومینیک ریپبلک کے ایک قصبے بوکا چیکا میں حراست میں لیا گیا۔

Italien Lamezia Terme Bunkergebäude für Rinascita-Scott  Maxi-Prozess
ایندرینگیٹا مافیا تنظیم کے مبینہ ملزمان کو مقدمے کی سماعت کے دوران اس خصوصی چیمبر میں رکھا جائے گاتصویر: Gianluca Chininea/AFP/Getty Images

یُوٹیوب پر کوکنگ چینل انہوں نے اپنی بیوی کے تعاون سے قائم کیا تھا۔ وہ اس چینل پر صارفین کے لیے اطالوی کھانوں کی تراکیب پیش رتے تھے۔ ان کا چہرہ ویڈیوز میں دکھائی نہیں دیتا تھا لیکن اطالوی پولیس نے انہیں بازوؤں اور جسم پر بنے ٹیٹو سے پہچانا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا اطالوی کھانوں کا ذوق ہی گرفتاری میں مددگار ثابت ہوا۔

عمر قید کی سزا کاٹنے والا مافیا باس جیل گارڈ کی انگلی کھا گیا

کلاؤڈ بیارٹ کو اٹلی پہنچا دیا گیا

 گزشتہ ہفتے بوکا چیکا میں گرفتاری کے بعد مشتبہ ملزم کلاؤڈ بیارٹ کو پیر کے روز انتہائی سخت نگرانی میں اطالوی شہر میلان پہنچا دیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ اٹلی کی منظم جرائم پیشہ اور انتہائی طاقتور تنظیم اندرینگیٹا کے لیے منشیات کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہیں۔ یہ مافیا اٹلی کی سب سے طاقتور تنظیم قرار دی جاتی ہے۔

اطالوی مافیا کا انتقام، خاتون کو قتل کر کے لاش خنزیروں کو کھلا دی

اندرینگیٹا کا ایک اور اہم کارکن بھی گرفتار

یورپی ملک پرتگال کے ایک کلینک میں داخل اندرینگیٹا سے منسلک ایک اور بڑے ملزم فرانسسکو پیلی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرتگالی دارالحکومت لزبن کے ایک کلینک میں فرانسسکو پیلی کورونا وائرس کے علاج کے لیے داخل تھے۔

Italien Lamezia Terme Bunkergebäude für Rinascita-Scott  Maxi-Prozess
اطالوی علاقے کلابیریا میں ایندرینگیٹا مافیا تنظیم کے تین سو سے زائد ملزمان کے مقدمے می سماعت کا عدالتی بنکرتصویر: Gianluca Chininea/AFP/Getty Images

اٹلی کے وزیر داخلہ لوسینا لامورگیزے کا کہنا ہے کہ لزبن میں گرفتار ہونے والا پیلی ان کے ملک کا ایک انتہائی خطرناک مفرور ملزم ہے اور یہ سکیورٹی حکام کو مطلوب تھا۔ پیلی سن 2017 کے جرمن شہر ڈوئیس برگ میں اندرینگیٹا کے ایک اندرونی جھگڑے میں بھی ملوث تھا۔ اس جھگڑے میں چھ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ پیلی کو اطالوی عدالت سن 2019 میں قتل کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا چکی ہے لیکن وہ دورانِ سماعت روپوش ہو گیا تھا۔

ع ح، ع ا (اے پی، اے ایف پی، ڈی پی اے)