1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسپین میں حنوط شدہ نایاب جانوروں کی بڑی تعداد برآمد

11 اپریل 2022

اسپین کے حکام نے ویلنسیا کے ایک گودام میں سے حنوط شدہ جانوروں کی ایک بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے۔ قبضے میں لیے گئے ان جانوروں میں 400 سے زیادہ ایسی اقسام کے حنوط شدہ جانور شامل ہیں جو ناپیدگی کے خطرے سے دو چار ہیں۔

https://p.dw.com/p/49lBp
Spanien Polizei beschlagnahmt Lager mit ausgestopften Tieren in Valencia
تصویر: Spanish Guardia Civil/Handout/picture alliance

یہ حنوط شدہ جانور اسپین کی جانور حنوط کرنے کی سب سے بڑی منڈی سے قبضے میں لیے گئے۔ ان میں 1,000 سے زائد جانور شامل ہیں جنہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جانا تھا۔ اسپین کی پولیس کے مطابق اتوار 10 اپریل کو بیٹیرا ویلنسیا میں موجود اس 50 ہزار مربع میٹر کے گودام سے  گینڈے، ہاتھی اور برفانی ریچھ تک کی بھری ہوئی کھالیں برآمد ہوئی ہیں۔ 

400 سے زائد نایاب جانوروں کی کھالیں شامل

ان 1090حنوط شدہ  جانوروں میں 400 سے زائد ایسے جانوروں کی اقسام بھی موجود ہیں جو بقا کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ان میں افریقہ کا سیدھے سینگھوں والا بارہ سنگھا، صحرائے صحارا کا سفید ہرن اور بنگال ٹائیگر شامل ہیں جو پہلے ہی ناپید ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کئی قیمتی اقسام کے حنوط شدہ جانور ملے ہیں۔

Spanien Polizei beschlagnahmt Lager mit ausgestopften Tieren in Valencia
ان 1090حنوط شدہ  جانوروں میں 400 سے زائد ایسے جانوروں کی اقسام بھی موجود ہیں جو بقا کے خطرے سے دوچار ہیں۔تصویر: Guardia Civil/AP Photo/picture alliance

پولیس کے مطابق جانوروں کی ان بھری ہوئی کھالوں کی کھیپ کے مالک سے جو ایک نامور کاروباری شخصیت بھی ہیں، اسمگلنگ اور ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ایک ہسپانوی اخبار لاس پرونشیاس کے مطابق، اس کاروباری شخص کا دعویٰ ہے کہ انہیں ان میں سے زیادہ تر جانور اپنے والد سے وراثت میں ملے تھے۔ اس کاروباری شخصیت کی گرفتاری کو ابھی تک عمل میں نہیں لایا گیا  تاہم اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ جانور کہاں سے آئے تھے۔

ر ب/ا ب ا(اے پی، ڈی پی اے، روئٹرز)