1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسمارٹ فون ظہور دجال کی علامت ہو سکتے ہیں، روسی چرچ سربراہ

8 جنوری 2019

روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسمارٹ فون جیسی ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز انسانیت کو دجال کے ظہور کے قریب لا رہی ہیں۔ ان کے مطابق ان سے دنیا کے انسانوں کو کنٹرول کرنا بہت آسان ہوتا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/3BBqa
Symbolbild | Geheimdienst
تصویر: picture-alliance/dpa/AP Photo/F. Seco

روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ پیٹریآرک کریل کا ایک انٹرویو پیر کے روز نشر کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ چرچ تکنیکی ترقی کے ہرگز خلاف نہیں ہے لیکن اس کے حوالے سے کئی خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز اور اسمارٹ فون کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب فوری طور پر یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس وقت کہاں موجود تھے، ’’یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں، کس چیز کو پسند کرتے ہیں اور یہ بھی کہ آپ کس سے خوفزدہ رہتے ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات دنیا کے سینٹرل کنٹرول کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مسیحی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس طرح ایک مرکزی مقام سے دنیا کو کنٹرول کرنا ظہور دجال کی نشانی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’دجال وہ ہوگا، جو ورلڈ وائڈ ویب کا سربراہ ہوگا، جو پوری انسانیت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔‘‘

ا ا / ع ح ( اے پی)